Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹروں سے فون پر گفتگو، رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی طبیعت کے بارے میں معلوم کیا


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹروں سے فون پر گفتگو، رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی طبیعت کے بارے میں معلوم کیا
 Posted on: 6/18/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹروں سے فون پر گفتگو، رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی طبیعت کے بارے میں معلوم کیا
طاہرہ آصف انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں ہیں،انکی جان بچانے کی سرتوڑکوششیں کررہے ہیں۔ ڈاکٹرز
طاہرہ آصف کے علاج میں کوئی کسرنہ چھوڑیں اوران کاہرطرح خیال رکھیں۔قائدتحریک الطاف حسین کی ڈاکٹروں سے درخواست
قائدتحریک الطاف حسین کی اسپتال میں موجود رابطہ کمیٹی کے ارکان میاں عتیق، رشیدگوڈیل اوررکن قومی اسمبلی ثمن جعفری سے گفتگو ، رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں
لندن۔۔۔18 جون 2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بدھ کی سہ پہر شیخ زید اسپتال فون کرکے ڈاکٹروں، وہاں موجود ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان میاں عتیق، رشیدگوڈیل اوررکن قومی اسمبلی ثمن جعفری سے گفتگوکی اورایم کیوایم کی خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی خیریت دریافت کی ۔ شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹراحمدعالمگیرنے جناب الطاف حسین کوبتایاکہ محترمہ طاہرہ آصف کوتین گولیاں لگی ہیں جس کے نتیجے میں ان کابہت زیادہ خون بہاہے۔انہوں نے مزیدبتایاکہ محترمہ طاہرہ �آصف کوشدیدزخمی حالت میں اسپتال میں لایاگیاتھاانہیں 19خون کی بوتلیں دی جاچکی ہیں اورانہیں مزیدخون کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ محترمہ طاہرہ آصف انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں ہیں اورڈاکٹرزان کی جان بچانے کی سرتوڑکوششیں کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے طاہرہ آصف کے علاج پر بھرپورتوجہ دینے پر ڈاکٹراحمدعالمگیر اوران کی ٹیم کاشکریہ اداکیااوران سے درخواست کی کہ وہ طاہرہ آصف کے علاج میں کوئی کسرنہ چھوڑیں اوران کاہرطرح خیال رکھیں۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے اسپتال میں موجود ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان میاں عتیق، رشیدگوڈیل اوررکن قومی اسمبلی ثمن جعفری سے بھی گفتگوکی اوران سے طاہرہ آصف پرہونے والے اس قاتلانہ حملے کی تفصیلات معلوم کیں۔ انہوں نے محترمہ طاہرہ آصف کی جلد اورمکمل صحتیابی کیلئے دعاکی ۔ 

12/21/2024 7:11:06 PM