ایم کیو ایم کی خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر لاہور میں قاتلانہ حملہ پر قائدتحریک الطاف حسین کااظہارمذمت
محترمہ طاہرہ آصف لاہورمیں شیخ زائد اسپتال میں موت وزندگی کی کشمکش میں مبتلاہیں
میں اللہ کے حضور دعاگو ہوں کہ وہ طاہرہ آصف کوزندگی دے اورصحت کاملہ عطا فرمائے۔الطاف حسین
عوام و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ طاہرہ آصف کی زندگی کے لئے دعا کریں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔18 جون 2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر لاہور میں قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ طاہرہ آصف کی زندگی کے لئے دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طاہرہ آصف کومتعدد گولیاں لگی ہیں اوراس وقت وہ شیخ زائد اسپتال میں موت وزندگی کی کشمکش میں مبتلاہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں خود بھی اللہ کے حضور دعاگو ہوں کہ وہ طاہرہ آصف کوزندگی دے اورصحت کاملہ عطا فرمائے۔