Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست اراکین قومی اسمبلی کی سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ میں ڈ اکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات


 Posted on: 6/17/2014
حق پرست اراکین قومی اسمبلی کی سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ میں ڈ اکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات
اس کٹھن اور مشکل وقت میں الطاف حسین سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ ہے، اراکین اسمبلی
اس سے ہمیں اور ہمارے کارکنان کو بہت حوصلہ ملا ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین
حق پرست اراکین قومی اسمبلی، صدر و اراکین ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب اور ضلع لاہور کے ذمہ داران کا جناح اسپتال کا دورہ
جناب الطاف حسین کی جانب سے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ایم کیو ایم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی
لاہور ۔۔۔۔۔17، جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی سید آصف حسنین ، خواجہ سہیل منصور ، شیخ صلاح الدین ، بیگم طاہرہ آصف نے ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر واراکین اور دیگر ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ پاکستان تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ جا کر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے لاہور میں منہاج القرآن کے دفتر میں توڑ پھوڑکے کارکنان کے ساتھ پنجاب پولیس کی وحشیانہ کارؤائی کی بھر پور مذمت کی اور کارکنان کو بے دردی سے شہید کئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی نے کہا کہ ملک میں اس و قت دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن جاری ہے ، ایسے میں جہاں اتحاد و یگانگت کی ضرور ت ہے اور تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی بھی اشد ضرورت ہے ایسی صورتحال میں تحریک مہناج القرآن کے سیکر یٹر یٹ کا گھیر اؤکرنا، وہاں لگے ہوئے حفاظتی بیریئر ہٹانا اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان پر ظلم و ستم کرناانتہائی غیر دانشمندنہ اقدام ہے ۔ حق پرست اراکین اسمبلی نے کہا کہ اس کٹھن اور مشکل وقت میں قائد تحریک جناب الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ ہے اور ہم ارباب اختیار واقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس کی وحشیانہ ،انسانیت سوز تشدد اور دوخواتین سمیت متعدد کارکنان کی شہادت کے المناک واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین نے ایم کیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع حق پرست اراکین نے پنجاب پولیس کی جانب سے کیئے گئے آپریشن میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب جبکہ زخمیوں کی جلد ومکمل صیحتیابی کیلئے بھی دعا کی ۔دراثناں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران کے ہمراہ لاہور کے جناح اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج تحریک منہاج القرآن کے زخمی کارکنان اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے انکو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کررائی جبکہ زخمیوں کو دی جانے والی طبعی سہولیات کا بھی جائز ہ لیا۔

9/29/2024 8:22:36 AM