Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

موجودہ حکومت ایسے حالات پیدا کررہی ہے جس سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجائے، الطاف حسین


موجودہ حکومت ایسے حالات پیدا کررہی ہے جس سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجائے، الطاف حسین
 Posted on: 6/17/2014
موجودہ حکومت ایسے حالات پیدا کررہی ہے جس سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجائے، الطاف حسین
فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے دن گنے جاچکے ہیں، الطاف حسین
اب پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کے انقلاب کا راستہ روکا نہیں جاسکتا، الطاف حسین
حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کو ناکام بنانے کیلئے لاہور کے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں
پنجاب ہاؤس، ڈسٹرکٹ آفسوں اور اپنے اپنے گھروں پر سیاہ پرچم لہرا کر شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے
ایم کیوایم لاہور زون کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔17 جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ موجودہ حکومت جان بوجھ کرایسے حالات پیدا کررہی ہے جس سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجائے ۔انہوں نے کہاکہ فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے دن گنے جاچکے ہیں اوراب پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کے انقلاب کاراستہ روکا نہیں جاسکتا۔ یہ بات انہوں نے منگل کی شام ایم کیوایم لاہورزون کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔لاہورزونل کمیٹی کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج حکومت نے لاہور میں پنجاب پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پر ظلم وبربریت کے پہاڑتوڑے ہیں ۔ ایسے وقت میں جبکہ مسلح افواج، شمالی وزیرستان سمیت پورے ملک میں پھیلے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف ، ملک کی سلامتی وبقاء ، عوام کی جان ومال کے تحفظ ، قومی اداروں اوراہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے فوجی آپریشن کررہی ہے ، اتحاد ویکجہتی کے بجائے ڈاکٹرطاہرالقادری کی وطن آمد کے پروگرام کوسبوتاژ کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث مسلح افواج شمالی وزیرستان سمیت پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن پر کس طرح توجہ دے سکتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن پر چڑھائی محض ایک بہانہ ہے درحقیقت موجودہ حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کو ناکام بنانے اورطالبان دہشت گردوں کی غیراعلانیہ حمایت کی خاطر لاہورکے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں تاکہ ملک سے جمہوریت کی بساط لپیٹی جائے ،حکمراں مظلوم بن کر بیرون ملک فرارہوجائیں اور عیش وعشرت کی زندگی بسرکرسکیں۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لاہورزون اور لاہور زون کے تمام یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدرد عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان عوامی تحریک کے شہداء کی نمازجنازہ میں بھرپورشرکت کریں اورشہداء کے لواحقین سے ملاقات کرکے تعزیت کریں اور ان کاغم بانٹیں، پنجاب ہاؤس ، ڈسٹرکٹ آفسوں اور اپنے اپنے گھروں پر سیاہ پرچم لہراکر شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کااظہارکریں۔ جناب الطاف حسین نے اپنی گرفتاری کے بعد شدیدگرمی میں پرامن دھرنے دینے اور اظہاریکجہتی کے مظاہرے پر لاہور سمیت پنجاب بھرکے تمام ذمہ داران ،کارکنا ن اورہمدرد ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اورطلباوطالبات کو دل کی گہرائی سے سلام تحسین پیش کیا۔

9/29/2024 8:25:06 AM