Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فون پر رابطہ


قائدتحریک الطاف حسین کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 6/17/2014
قائدتحریک الطاف حسین کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فون پر رابطہ
پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی شہادت پر سوگوارلواحقین سے اظہارتعزیت
لندن۔۔۔17 جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کوٹیلی فون کرکے پنجاب پولیس کے ہاتھوں خواتین سمیت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی المناک شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کااظہارکیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے کارکنان کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان شہداء کے لواحقین ، آپ اور آپ کے ذمہ داران وکارکنان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور پولیس کے وحشیانہ تشدد سے زخمی ہونے والے افراد کو جلدومکمل صحت یابی عطا کرے ۔(آمین) ڈاکٹر طاہر القادری نے اظہارہمدردی اور تعزیت پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے تعاون سے بہت حوصلہ ملا ہے اور انشاء اللہ ایم کیوایم اور پاکستان عوامی تحریک کاساتھ جاری رہے گا۔ 

9/29/2024 8:25:59 AM