ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین ناموردانشوروممتازڈرامہ نگاراورمنصفہ فاطمہ ثریابجیاکی علالت پراظہارتشویش
حق پرست عوام فاطمہ ثریابجیاکی صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعائیں کریں،الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔17 جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ناموردانشوروممتازڈرامہ نگاراورمنصفہ فاطمہ ثریابجیاکی فالج کے باعث علالت پرگہری تشویش کااظہار کیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے حق پرست عوام خصوصاًماؤں،بہنوں،بزرگوں اورنوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فاطمہ ثریابجیاکی جلدومکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔