Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کیماڑی سے تعلق رکھنے والی کچھی ویلفیئر ایکشن کمیٹی کی 12رکنی وفد کی خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات


 Posted on: 6/17/2014
کیماڑی سے تعلق رکھنے والی کچھی ویلفیئر ایکشن کمیٹی کی 12رکنی وفد کی خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات
ہمارے علاقوں میں ایک طویل عرصہ سے نہ تو کوئی ترقیاتی کام ہوئے،نہ تو عوامی مسائل پر توجہ دی گئی،، عبداللہ نور محمد اور سیلمان حسن
کیماری عوام یہ امید کر تی ہیں کہ ان کے مسائل صرف وصرف ایم کیوایم اورحق پرست نمائندے ہی حل کر سکتے ہیں،عبداللہ نور محمد اور سیلمان حسن
قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا نظریہ آفاقی نظریہ ہے اس نظریہ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے، رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی، رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ
کیماڑی کی عوام کو جو مسائل ہیں ان کو حل کرنے کیلئے ہم اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے
کراچی۔۔۔۔17جون 2014ء
کیماڑی سے تعلق رکھنے والی کچھی ویلفیئر ایکشن کمیٹی کے صدر عبداللہ نور محمد اور سیلمان حسن کی سربراہی میں 12رکنی وفد کی اراکین ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو متصل خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عز یز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی اوررکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ سے ملاقات ۔اس مو قع پرایم کیوایم کے ایم او سی کے جوائنٹ انچارج سید احمد رضا زیدی ، رکن حاجی علی محمد کچھی بھی موجود تھے ۔وفد نے رابطہ کمیٹی سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ہمارے علاقوں میں ایک طویل عرصہ سے نہ تو کوئی ترقیاتی کام ہوئے،نہ تو عوامی مسائل پر توجہ دی گئی جس کی وجہ سے ہمارے علاقے میں مسائل کے انبار لگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس کے نمائندے چوبیس گھنٹے عوام درمیان ہمیشہ موجود ہو تے ہیں جویہ ثابت کر تاہے کہ جناب الطاف حسین ہی متوسط طبقہ کے رہبر و رہنماہیں اور کیماری عوام یہ امید کر تی ہیں کہ ان کے مسائل صرف وصرف ایم کیوایم اورحق پرست نمائندے ہی حل کر سکتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے وفد کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا نظریہ آفاقی نظریہ ہے اس نظریہ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک ہمیں درس دیا ہے کہ بلا تفریق و رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کریں اور انشاء اللہ کیماڑی کی عوام کو جو مسائل ہیں ان کو حل کرنے کیلئے ہم اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔

9/29/2024 6:23:36 AM