Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہورمیں منہاج القرآن کے کارکنوں کے خلاف وحشیانہ کارروائی ظلم وبربریت ہے۔ الطاف حسین


 Posted on: 6/17/2014
لاہورمیں منہاج القرآن کے کارکنوں کے خلاف وحشیانہ کارروائی ظلم وبربریت ہے۔ الطاف حسین
حکومت نے ایساکرکے جمہوریت کو خودہی تلپٹ کرنے کااقدام کیاہے
لوگوں پر گولیاں چلانے کی حرکت مسلح افواج کے آپریشن کارخ موڑنے کی سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے
آج جوکچھ ہواہے اس پر قوم کاسرشرم سے جھک گیا ہے۔مختلف انٹرویوزمیں اظہارخیال

لندن۔۔۔17 جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے لاہورمیں منہاج القرآن کے کارکنوں کے خلاف جووحشیانہ کارروائی کی ہے اورجوظلم وبربریت کی ہے اس نے ایساکرکے جمہوریت کو خودہی تلپٹ کرنے کااقدام کیاہے۔حکومت اپنے ظلم وبربریت کے ذریعے پاکستان کی تباہی وبربادی کی سازش پرعمل کررہی ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج مختلف ٹی وی چینلزکودیے گئے اپنے انٹرویوزمیں کہی۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جبکہ ملک کی مسلح افواج نے ان طالبان دہشت گردوں کے خلاف ’’ضرب عضب ‘‘ نامی آپریشن شروع کیاہے جومساجد، امام بارگاہوں اورمزارات پر خودکش حملے کرکے وہاں نمازیوں اورزائرین کو شہیدکر رہے ہیں ،مسلح افواج کی حساس تنصیبات ،مراکزاورقافلوں پر حملے کر کے فوج کے افسران اورجوانوں کو شہید کررہے ہیں اورجولڑکیوں کے اسکولوں کوبموں سے اڑارہے ہوں،جنہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کرکے کئی سرکاری اہلکاروں اورملازمین کو شہید کیا ، جب مسلح افواج نے ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیاہے تواس آپریشن کوسبوتاژکرنے کیلئے آج علی الصبح لاہورمیں تحریک منہاج القرآن کے دفترپر پولیس کے ذریعے حملہ کیاگیا، وہاں لگے ہوئے حفاظتی بیریئر توڑے گئے جبکہ یہ حفاظتی بیریئرلاہورہائیکورٹ کے حکم پر لگائے گئے تھے ۔ آج پنجاب پولیس نے اس عمل پر احتجا ج کرنے والے منہاج القرآن کے لوگوں پر بیدریغ گولیاں چلائیں،یہ نہیں دیکھاگیاکہ مظاہرہ کرنے والے کون ہیں،
جس کے نتیجے میں دوخواتین اورسات مرد شہید ہوگئے، پولیس کے بہیمانہ تشددسے خواتین سمیت درجنوں افرادزخمی ہوگئے ،درجنوں افرادکوگرفتار کرلیاگیا ۔ انہوں نے اس ایکشن کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ عمل کھلا ظلم اوربربریت ہے ، پولیس نے چنگیزخانی اورہلاکوخانی مظالم ڈھائے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن کی جو خواتین اورجونوجوان آج شہیدہوئے ہیں وہ میری بہنیں، بیٹیاں ،بیٹے اور بھائی ہیں اورہم اس سانحہ پر تحریک منہاج القرآن کے تمام کارکنوں اورڈاکٹرطاہرالقادری اورانکے کارکنوں کے ساتھ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایسے موقع پر جبکہ مسلح افوج دہشت گردوں کے خلاف صف آرا تھی ایسے وقت میں لاہورمیں تحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ پرلوگوں پر گولیاں چلانے کی حرکت پاگل پن نہیں بلکہ مسلح افواج کے آپریشن کارخ موڑنے کی سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسالگتاہے کہ یہ عمل جمہوریت کوختم کرنے اورتلپٹ کرنے کیلئے جان بوجھ کرکیاگیا ہے، اس کی ضرورت سرے سے نہیں تھی ۔یہ عمل فوج کے آپریشن کارخ موڑنے اورعوام کومشتعل کرنے اورملک میں انارکی پھیلانے کیلئے کیاگیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جو عناصر فوج کے آپریشن کوناکام بناناچاہتے ہیں انہیں سمجھناچاہتے ہیں کہ ابھی ایم کیوایم زندہ ہے، تحریک منہاج القرآن اور دیگرمحب وطن جماعتوں کے رہنمااورکارکنان زندہ ہیں اوروطن کی سلامتی اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے قربانیاں دیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ انسانی حقوق کی تمام تنظیموں اورجمہوریت کاراگ الاپنے والوں کواب یہ دیکھناہوگاکہ کیایہ عمل آئینی وقانونی کہلاسکتاہے؟ کیایہ عمل آمرانہ عمل نہیں ہے؟ کیا یہ عمل پاکستان کی بقاء سلامتی کیلئے ہے؟انہوں نے تمام آئینی وقانونی ماہرین سے سوال کیاکہ پارلیمنٹ، عدلیہ ،آئین اور جمہوریت زیادہ محترم ومقدم ہے یا ملک کے شہریوں کی جان ومال کاتحفظ زیادہ مقدم ہے؟انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پنجاب پولیس کے اس ظلم کے خلاف کل یوم سوگ منانے کااعلان کیا ہے اورہماری تمام عوام سے اپیل ہے کہ وہ ظلم وبربریت کے خلاف سوگ منائیں اوراپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں تاہم فائربریگیڈکی گاڑیوں، ایمبولینسوں اورمیڈیا کی گاڑیوں کواس سے استثنیٰ حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سنگین صورتحال پر نظررکھنے کے لئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کااجلاس جاری ہے جو صورتحال کے تناظر میں روزانہ جاری رہے گا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کاقول ہے کہ حکومت کفرسے توقائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے قائم نہیں رہ سکتی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اوروزیراعظم نوازشریف کواب سوچناہے کہ انہیں اس ظلم وبربریت پر پنجاب کی صوبائی حکومت کے بارے میں کیافیصلہ کرناہے۔انہوں نے کہاکہ ہرشخص کوروزمحشر کو جواب دیناہے ،وزیراعظم نوازشریف کوبھی جواب دیناہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت فوری طورپر یہ ظلم بندکرے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف فیصلہ کریں کہ آیا کہ وہ عوام کے تحفظ کیلئے ہیں یاانہیں تباہ وبربادکرنے کیلئے ہیں۔آج جوکچھ ہواہے اس پر قوم کاسرشرم سے جھک گیا ہے۔

9/29/2024 6:20:56 AM