Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کی سلامتی داؤ پر لگی ہے ، اس وقت اس بات کو انا کا مسئلہ نہ بنایاجائے کہ آپریشن کافیصلہ کرتے وقت کسی جماعت سے کیوں نہیں پوچھا گیا ،الطاف حسین


ملک کی سلامتی داؤ پر لگی ہے ، اس وقت اس بات کو انا کا مسئلہ نہ بنایاجائے کہ آپریشن کافیصلہ کرتے وقت کسی جماعت سے کیوں نہیں پوچھا گیا ،الطاف حسین
 Posted on: 6/16/2014
ملک کی سلامتی داؤ پر لگی ہے ، اس وقت اس بات کو انا کا مسئلہ نہ بنایاجائے کہ آپریشن کافیصلہ کرتے وقت کسی جماعت سے کیوں نہیں پوچھا گیا ،الطاف حسین
اس وقت ہمیں ہم ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑکراس وقت اتحاد اوریکجہتی کامظاہرہ کرناچاہیے
ہمیں اپنااپناراگ الاپنے کے بجائے ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف ایک پیج پر آکر حکومت کے اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے ،انٹرویومیں اظہارخیال
آئی ڈی پیزکا سب سے بڑا بوجھ خیبرپختونخوا پر پڑے گا لہٰذا خیبرپختونخواحکومت اپنے احتجاج کونظراندازکرکے آگے بڑھے اور آئی ڈی پیزکیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے
پنجاب، بلوچستان اور سندھ کی صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فاٹاسے نقل مکانی کرکے آنے والوں کی چیکنگ کاانتظام کریں اور انہیں ٹھہرانے کیلئے شہروں سے دورخیموں کاانتظام کیاجائے

لندن۔۔۔16جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کی سلامتی کے نام پر تمام سیاسی ومذہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ ملک کی سلامتی داؤ پر لگی ہے لہٰذا اس وقت اس بات کواناکامسئلہ نہ بنایاجائے کہ آپریشن کافیصلہ کرتے وقت کسی جماعت سے کیوں نہیں پوچھا گیا ،اس وقت ہمیں چاہیے کہ ہم ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑکراس وقت اتحاد اوریکجہتی کامظاہرہ کریں۔انہوں نے یہ بات ایک انٹرویومیں کہی۔ ا نہوں نے کہاکہ امورمملکت میں کبھی کبھی صورتحال ایسی ہوجاتی ہے کہ فوری فیصلہ کرناہوتاہے لہٰذا اب ہمیں اپنااپناراگ الاپنے کے بجائے ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف ایک پیج پر آکر حکومت کے اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے ،ہمیں ملک دشمنوں سے نبرد آزماپاک افواج کے افسران اورجوانوں سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کرناچاہیے ،ان کے حوصلوں کومزیدتوانائی پہنچاناچاہیے اور مسلح افواج کے افسروں، جوانوں اورسپاہیوں کویہ یقین دلاناچاہیے کہ ہر مکتبہ فکراورتمام مسالک، مذاہب اورعقائدکے ماننے والے اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام پاکستانی ملک کی بقاء اورسلامتی کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے اورملک کی خاطر اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے کیلئے تیارہے۔ جناب الطاف حسین نے پارلیمنٹ سے وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے سربراہ حکومت کی حیثیت سے قومی اسمبلی اورسینیٹ کے ایوان کوبتایا ہے کہ انہوں نے مسلح افواج کوان دہشت گردوں کے خلاف بھرپورآپریشن کاحکم دیدیاہے جومساجد،امام بارگاہوں، مزارات، گرجاگھروں، ایئرپورٹس ،حساس تنصیبات پر حملے کررہے ہیں اورفوجیوں اورسویلین کوشہیدکررہے ہیں۔ان دہشت گردوں کے حملوں میں اب تک فوج کے جرنیلوں سمیت 7ہزار افسران اورجوان شہیدکئے جاچکے ہیں جبکہ 70ہزارسویلین شہیدہوئے ۔آئی ڈی پیز یعنی آپریشن کے باعث قبائلی علاقوں سے نقل کرنے والوں کے حوالے سے جناب الطاف حسین نے کہاکہ آئی ڈی پیزکا سب سے بڑا بوجھ خیبرپختونخوا کی حکومت پر پڑے گا لہٰذامیں خیبرپختونخواحکومت سے کہوں گاکہ وہ اپنے احتجاج کونظراندازکرکے آگے بڑھے اور آئی ڈی پیزکیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔انہوں نے خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ پنجاب، بلوچستان اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کے حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی کہاکہ وہ فاٹاسے نقل مکانی کرکے آنے والوں کی چیکنگ کاانتظام کریں اور انہیں ٹھہرانے کیلئے شہروں سے دورخیموں کاانتظام کیاجائے۔انہوں نے مخیرحضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کیلئے خیمے، خشک اجناس اوردیگرامدادی سامان کی شکل میں مددکریں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن نے متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پیکنگ کاسلسلہ شروع کردیاہے تاکہ جہاں ضرورت ہووہاں امدادی سامان بھیجا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی بقاء، سلامتی اورملک دشمن دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے سیاسی وعسکری قیادت کوایک پیج پرہوناچاہیے اورایک گلدستے کی مانندمتحدہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت نفاق کی نہیں بلکہ اتحاد اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی ضرورت ہے۔ا نہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی سلامتی اورمسلح افواج کی کامیابی کیلئے اپنی اپنی عبادت گاہوں میں دعائیں کریں۔ 


9/29/2024 6:19:23 AM