Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کینیڈا کے ذیراہتمام کینیڈا کے تمام بڑے شہروں ٹورنٹو، کیلگری، مونٹریال، ایڈمنٹن اور ونڈسر میں اے پی ایم ایس او کا یوم تاسیس بڑے جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا۔


 Posted on: 6/16/2014
ایم کیوایم کینیڈا کے ذیراہتمام کینیڈا کے تمام بڑے شہروں ٹورنٹو، کیلگری، مونٹریال، ایڈمنٹن اور ونڈسر میں اے پی ایم ایس او کا یوم تاسیس بڑے جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا۔
متحدہ کا جو سفر اور کارواں 11جون 1978میں شروع ہوا تھا وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ تقویت پکڑتا جارہا ہے۔ یہ کارواں 2014میں لازوال ناقابل تسخیر طاقت بن چکا ہے (آصف قاضی)
ٹورنٹو، 15 جون 2014
ایم کیوایم کینیڈا کے ذیراہتمام کینیڈا کے تمام بڑے شہروں ٹورنٹو، کیلگری، مونٹریال، ایڈمنٹن اور ونڈسر میں اے پی ایم ایس او کا36 واںیوم تاسیس بڑے جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ ان اجتماعات میں ایم کیوایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر جناب آصف قاض، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسن، اراکین سینٹرل کمیٹی، تمام شعبہ جات کے ذمہ داران، چیپٹرانچارجز، کارکنان ہمدردوں اور عام ک کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع جی ٹی اے چیپٹر میں منعقد ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے جناب آصف قاضی نے حاضرین کو یوم تاسیس کے مبارکباددی اور کہا کہ متحدہ کا جو سفر اور کارواں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں11جون 1978میں شروع ہوا تھا وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ تقویت پکڑتا جارہا ہے اور اس کارواں نے 2014میں ایک لازوال ناقابل تسخیر طاقت کا روپ دھار لیا ہے۔ قائد تحریک نے جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک تناور درخت کی صورت اختیار کرچکا ہے جس سے دو فیصدمراعات یافتہ طبقہ میں بھونچا�آگیا ہے اور وہ متحدہ کا راستہ روکنے کے لیئے ہر ہر طرح کے ہربے اختیار کر رہے ہیں۔ جس کے لیئے میں اتنا کہوں گا کہ \"تم پہ چھاجاتے شجر بن کے یہ ننھے پودے، تم نے متحدہ کو پرواز کا موقع ہی نہ دیا\"قائد تحریک الطاف حسین نے ہی ملک کو درپیش مسائل کا سب سے پہلے عوام کو آگاہ کیا اور پاکستان کے وہ واحد لیڈر ہیں ببانگ دہل بلا خوف خطر ملک دشمن عناصر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ حق پرستی کا یہ پیغام جاری و ساری رہے گا۔ اس موقع پر تمام کارکنان نے اس بات کا عہد کیا کہ مرتے دم تک قائد تھریک کے وفادار اور جانثار رہیں گے ۔ اختتام پر قائد تحریک کی صحت و تندرستی کے لیئے دعا کی گئی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

9/29/2024 6:19:58 AM