اقبال ظفر جھگڑاکی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
عوام اقبال ظفر جھگڑا کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں،الطاف حسین
لندن ۔۔14جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلم لیگ ن کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا کی علالت پر گہر ی تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اقبال ظفر جھگڑا کے جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں۔