حق پرست کارکنان وعوام ، وزارت رضوی کی صاحبزادی مدیحہ رضوی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔14، جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ یونٹ کے کارکن وزارت حسین رضوی کی صاحبزادی مدیحہ رضوی کی علالت پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے اوران کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مدیحہ رضوی کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعاکریں۔