Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ممانی کوثر یوسف علالت کے باعث انتقال کر گئیں


 Posted on: 6/14/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ممانی کوثر یوسف علالت کے باعث انتقال کر گئیں 
قائد تحریک الطاف حسین کی ممانی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
مرحومہ کی نما ز جنازہ آج بعد نماز عصر واٹربورڈ کالونی گراؤنڈ سخی حسن میں ادا کی جائے گی 
مرحومہ کو یاسین آباد کے شہداء قبر ستان میں سپر د خاک کیا جائے گا 
کراچی ۔۔14جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ممانی کوثر یوسف علالت کے باعث آج صبح مقامی اسپتال میں انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی عمر 70 برس تھی، وہ کافی عرصہ سے شدید علیل تھیں اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ ہفتہ کی صبح ان کی حالت غیر ہوگئی جہاں ڈاکٹر وں نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم جانبر ثابت نہ ہوئی او روہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ممانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔(آمین )علاوہ ازیں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر تنظیمی خدمات انجام دینے والے تمام شعبہ جات اور ونگ کے ذمہ داران وکارکنان نے بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ممانی کے انتقال کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوارلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا ہے ۔مرحومہ کی نما ز جنازہ آج بروزبعد نماز عصر واٹر بورڈ کالونی گراؤنڈ سخی حسن میں اد ا کی جائے گی اور انہیں یاسین آباد کے شہداء قبر ستان میں سپر د خاک کیا جائے گا ۔ 


9/29/2024 6:19:06 AM