Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دنیا بھر کے مظلوم عوام کی دعاؤں کی بدولت دنیا کی کوئی طاقت الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی کو ختم نہیں کر سکتی، نثار احمد پہنور


 Posted on: 6/13/2014
دنیا بھر کے مظلوم عوام کی دعاؤں کی بدولت دنیا کی کوئی طاقت الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی کو ختم نہیں کر سکتی، نثار احمد پہنور
الطاف حسین نے ملک کے غریب و مظلوم عوا م کو بلا امتیا ز رنگ نسل، زبان ایک پلیٹ فار م پر یکجا کردیا ہے، فرخ اعظم
کیماڑی کی کچھی کمیونٹی ویلفےئر ایکشن کمیٹی کے وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی رکن نثار احمد پہنور اور KMOCانچارج فرخ اعظم سے ملاقات
کچھی برادری کے وفد نے جناب الطاف حسین کی رہائی پر مبارک باد دی اور انکی صحتیا بی کے لئے دعائیں کیں
کراچی۔۔۔13جون2014ء
کیماڑی سے تعلق رکھنے والی کچھی برادری کے فلاحی ادارے کچھی کمیونٹی ویلفئیر ایکشن کمیٹی کے وفد نے سابق کونسلر و صدر کچھی ویلفئیر ایکشن کمیٹی نور محمد کی سربراہی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن نثار احمد پنہور اور ایم کیوایم کی کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کی اور برطانیہ میں قائد تحریک الطاف حسین کی رہائی پر مبارک باد پیش کی۔وفدسے گفتگو کرتے ہوئے نثار احمد پنہور نے کہا کہ ملک پر قابض جاگیر دار و استحصالی طبقہ جناب الطاف حسین کے خلاف اول روز سے ہی نبر د آزماں ہے اور اسی لئے مختلف ادوار میں الطاف حسین کو نقصان پہنچا نے کے لئے اوُچھے ہتھکنڈے اپناتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی رکن نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مظلوم عوام کی دعائیں جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انکے نظریے حق پرستی کو ختم نہیں کر سکتی ۔ ملاقات کے موقع پر فرخ اعظم نے وفد کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے پاکستان میں بسنے والے 98فیصد غریب مظلوم عوا م کو بلا امتیا ز رنگ ،نسل ،مذہب و زبان کے ایک پلیٹ فار م پر یکجا کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ باطل قوتیں جناب الطا ف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کرتی رہتی ہیں ۔ملاقات میں کچھی برادری کے وفد نے مظلوم عوام کے لئے ایم کیو ایم کے قائد کی کاوشوں کو سراہا اور ہر مشکل گھڑی میں جناب الطاف حسین کے ساتھ کھڑے رہنے اور پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کا عزم کرتے ہوئے الطاف حسین کی مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی ۔


9/29/2024 6:18:16 AM