Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی یونیورسٹی ایمپلائز ایسو سی ایشن کے وفد کا الیکشن 2014ء میں کامیابی کے بعدخورشید بیگم سیکریٹریٹ کا دورہ


 Posted on: 6/13/2014
کراچی یونیورسٹی ایمپلائز ایسو سی ایشن کے وفد کا الیکشن 2014ء میں کامیابی کے بعدخورشید بیگم سیکریٹریٹ کا دورہ
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی ، سید امین الحق اور عادل خان سے ملاقات کی
ایمپلائز ایسو سی ایشن الیکشن 2014ء میں انصاف پسند گروپ کی فتح حق پرستوں کی فتح کا تسلسل ہے،سید امین الحق
امید ہے کامیاب امیدوار دیانتداری کے ساتھ بلا امتیاز جامعہ کے ملازمین کے مسائل حل کریں گے، حیدر عباس رضوی،عادل خان
انصاف پسند گروپ کے صدر فرحان خان سمیت دیگر کامیاب عہدیداران کو رابطہ کمیٹی کی مبارکباد
کراچی۔۔۔13جون2014ء
جامعہ کراچی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے انتخابات 2014ء میں کامیابی کے بعد گزشتہ روز انصاف پسند گروپ کے نمائندہ وفدنے خورشید بیگم سیکڑیٹر یٹ عزیز آباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی، سید امین الحق اور عادل خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارا کین نے انصاف پسند گروپ کے صدر محمد فرحان خان،نائب صدر اعجاز بیگ اور جمیل اے۔خان سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے جامعہ کراچی سے حق پرستی کی اس جدو جہد کا آغاز کرتے ہوئے اے اپی ایم ایس او کی بنیاد ڈالی تھی جو آج پاکستان کے کونے کونے میں موجود ہے ۔رابطہ کمیٹی رکن سید امین الحق نے وفد کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے ایمپلائزویلفےئر ایسو سی ایشن کی کامیابی حق پرستوں کی کامیابی کا تسلسل اور مظلوموں کی فتح ہے۔ رابطہ کمیٹی اراکین نے کہا کہ ایم کیوایم ایک خاندان کے مانند ہے ایسی کامیابیا ں حق پرستوں کے جذبوں کو بلند دے بلند تر کر رہی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں غریب متوسط طبقے کی حکمرانی قائم ہو گی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیو ایم شہرمیں بسنے والے تمام افراد کو برابر کا شہری سمجھتی ہے ۔رابطہ کمیٹی ارکان حیدر عباس رضوی اور عادل خان نے وفد سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیانتداری، ایمانداری کے ساتھ بلا تفریق و رنگ و نسل ملک و قوم کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے اور جامعہ کراچی میں ملازمین کے مسائل حل کرنے میں اپنا اہم کردا ر ادا کریں گے اورکراچی سمیت ملک کوترقی کی طرف گامزن کریں گے۔وفد نے رابطہ کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کی صحتیابی کے لئے دعا کی اور جامعہ کراچی میں اساتذہ و طلباء کے بنیادی مسائل کے حل کا عزم کیا۔
*****

9/29/2024 6:23:27 AM