کارکنان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہارافسوس
کراچی ۔۔۔12جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق رکن صوبائی اسمبلی شفیق شاہ کی ذوجہ فہمیدہ شاہ کی والدہ زینب شاہ، ضلع مانسہرہ کے زونل کمیٹی ممبر محمد اسحاق اور حیدر آباد زون کے کارکن آصف حسنین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ ربالعزت مرحومین کے درجات بلند کرکے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔