Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی آواز نے پاکستان سے محبت کی سزا پائی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


جناب الطاف حسین کی آواز نے پاکستان سے محبت کی سزا پائی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 6/11/2014
جناب الطاف حسین کی آواز نے پاکستان سے محبت کی سزا پائی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
پاکستان میں انتہاء پسندی جاگیردارانہ نظام کی بائی پروڈکٹ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
اے پی ایم ایس او اسٹیٹس کو اور دوہرے تعلیمی نظام کے خلاف ہے، انچارج اے پی ایم ایس او توصیف اعجاز
جناب الطاف حسین کے افکار، خیالات کا محور اور حکم ہماری بقاء ہے، سید وقاص علی شاہ
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اے پی ایم ایس او کے 36ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ اجتماع کے لاکھوں شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔۔11جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی آواز نے پاکستان سے محبت کی سزا پائی ہے جس تحریک کی بنیادوں میں ہزاروں نوجوانوں کا لہو شامل ہو وہ کبھی ختم نہیں ہوسکتی ،11جون ہماری قومیت اور حق کے انقلاب کا ستون ہے ، 11جون ہماری تحریک اور تاریخ میں پہلے دن سے سب سے مرکزی اور اہم ترین دن رہا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اے پی ایم ایس او کے 36ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع میں جامعات کے اساتذہ، طلبہ و طالبات ، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ اے پی ایم ایس او اور ایم کیوایم کے کارکنان ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں اے پی ایم ایس او کی جدوجہد کے 36سال مکمل ہونے پر طالب علموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ 36سال بعد بھی یہ یوم تاسیس اس بات کا تقاضا رکھتا ہے کہ ہم تجدید عہد و فا کریں ،11جون 1978ء کا دن تاریخ میں ہمیشہ روشن رہے گا ، جب جامعہ کراچی میں ہمارا نصیب اور قوم کی تقدیر تحریر کی گئی اور خواب کی تعبیر رکھی گی ۔ انہوں نے کہاکہ 11جون ایک یقین ہے جو تعمیر چاہتا ہے ، ایک وعدہ ہے جو تکمیل پارہا ہے اور ایک امید ہے جو بنتی چلی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 11جون کو ایک نوجوان قائد جناب الطاف حسین نظر آرہا تھا ، سچ ، یقین ، حقیقت ، راستہ ، منزل،عزم کا دریا ، ہمت کا بیڑا اور منزل کے حصول کیلئے صرف قائدتحریک جناب الطاف حسین ہی دکھائی دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ 11جون کو ہر سال جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اس دن جامعہ کراچی سے ایک آواز بلند ہوتی ہے میری آواز سنو! میں کون ہوں ۔ یہ آواز حیدر علی کی للکار ، ٹیپو کی جرات کا اظہار ، مولانا محمد علی جوہر کے جوش خطاب کا آغاز ، سرسید کے شعور کا عکاس، 1947میں کٹ جانے والے قافلوں کی کہانی ، کٹ جانے والی لاشوں کی آواز ، بنگلہ دیش کے کیمپوں میں بھوک سے بلکتے بچوں کی آواز تھی اور جناب الطاف حسین کی یہ آواز گلگت بلتستان ، کوہ ہمالیہ ، صحراؤں ، پہاڑوں میں ہر جگہ پھیلتی جارہی ہے اور یہ آواز ہر پاکستانی کے روح کی پکار اور ضمیر کی آواز ہے اور یہ آواز حق کی خاطر کہیں تیز ، مدہم اور دھما دھم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی آواز نے پاکستان سے محبت کی سزا پائی ہے ، جناب الطاف حسین 10، 12سال سے کہتے رہے کہ پاکستان کو انتہاء پسندی، مذہبی جنونیت سے خطرہ ہے اور وہ کہتے رہے کہ پاکستان میں جو جاگیردارانہ نظام ہے انتہاء پسندی اسی کی پروڈکٹ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سچائی اور حق کی آواز بلند کرنے پر جناب الطاف حسین کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوتی رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی تحریک کبھی ناکام نہیں ہوگی کیونکہ اس میں ہزاروں نوجوانوں کا خون شامل ہے ۔ انچارج آل پاکستان متحدہ اسٹوڈیٹنس آرگنائزیشن توصیف اعجاز نے کہا کہ پاکستان میں جاگیردارانہ نظام ہے جس کا مقابلہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ان کی انقلابی تحریک ایم کیوایم سے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کا انقلاب جناب الطاف حسین نے 25سال کی عمر میں جامعہ کراچی میں اے پی ایم ایس او کی بنیاد ڈال کر دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ 19جون 1992ء میں جناح پور کا جھوٹا الزام لگا کر ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان کو ماورائے عدالت کردیا لیکن جناب الطاف حسین اس کے باوجود آج بھی پاکستان بچانے کی عملی جدوجہد کررہے ہیں ۔ا نہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او اسٹیٹس کو اور دوہراے تعلیمی نظام کے خلاف ہے ، ہمارا نظریہ یہ ہے کہ پاکستان میں سب کو یکساں تعلیمی ادارے میسر ہوں ، پاکستان کے ہر ڈسٹرکٹ میں یونیورسٹیاں، کالجز اور اسکول بنائیں جائیں ۔ اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے رکن سید وقاص علی شاہ نے 11جون کے موقع پر ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کو دل کی گہرائیوں سے اے پی ایم ایس او کے 36ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے افکار سوچوں کا محور ہیں اور حکم ہماری بقاء ہے ، 11جون ایک تاریخ ساز دن ہے جس دن 36سال قبل جامعہ کراچی سے انقلابی تحریک اے پی ایم ایس او کی قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنی نوجوانی میں بنیاد ڈالی ۔

9/29/2024 6:23:03 AM