Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی، شعبہ جات اور خاص طور پر اے پی ایم ایس او کے کارکنان و ذمہ داران سے گفتگو، اے پی ایم ایس او کے 36 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی، شعبہ جات اور خاص طور پر اے پی ایم ایس او کے کارکنان و ذمہ داران سے گفتگو، اے پی ایم ایس او کے 36 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی
 Posted on: 6/10/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی، شعبہ جات اور خاص طور پر اے پی ایم ایس او کے کارکنان و ذمہ داران سے گفتگو، اے پی ایم ایس او کے 36 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی
یوم تاسیس تحریک کی کامیابی، فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور کرپٹ سیاستدانوں سے نجات، موروثی سیاسی کلچر کے خاتمہ، حقیقی جمہوریت کے قیام اور مظلوموں کیلئے فتح کی نوید ثابت ہو۔ الطاف حسین
خواتین کو مساوی حقوق حاصل ہوں، چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہو، ہاریوں، کسانوں، مزارعوں اور بھٹہ مزدوروں کو جاگیرداروں کے ظلم و جبر سے نجات حاصل ہو اور ملک پر غریب و متوسط طبقہ کے ایماندار لوگوں کی حکمرانی قائم ہو۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔10 جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے منگل کی شب کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروفون کرکے وہاں رابطہ کمیٹی ،شعبہ جات اورخاص طورپر اے پی ایم ایس او کے کارکنان وذمہ داران کواے پی ایم ایس او کے 36ویںیوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی اورتما م ذمہ داران نے بھی جناب الطاف حسین کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ کرے کہ یہ یوم تاسیس تحریک کی کامیابی،فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورکرپٹ سیاستدانوں سے نجات ،موروثی سیاسی کلچرکے خاتمہ، حقیقی جمہوریت کے قیام اور تمام مظلوموں کیلئے فتح کی نوید ثابت ہو، تحریک کے قافلے میں شامل تمام لوگ مظلوموں کی فتح ہوتے ہوئے دیکھیں،محروموں اورمظلوموں کے ساتھ اناانصافیوں کاخاتمہ ہو، خواتین کوزندگی کے ہرشعبہ میں مردوں کے مساوی حقوق حاصل ہوں،ملک سے چائلڈلیبر کاخاتمہ ہو، ہاریوں، کسانوں، مزارعوں اوربھٹہ مزدوروں کوجاگیرداروں کے ظلم وجبر اورغلامی سے نجات حاصل ہو اورملک پر غریب ومتوسط طبقہ کے ایماندارلوگوں کی حکمرانی قائم ہو۔ جناب الطا ف حسین نے تمام تنظیمی کمیٹیوں ،تنظیمی ونگزاورشعبہ جات کے ارکان ،ماؤں بہنوں بزرگوں اور کراچی سمیت سندھ بھرکے یونٹوں، سیکٹروں اورزونوں کے ساتھ ساتھ پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، قبائلی علاقہ جات اورآزادکشمیرکے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں،ذمہ داروں اور ہمدردوں کو بھی یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ قوم پراور تحریک پر اپنارحم وکرم اورعنایت فرمائے اورتحریک کے تمام شہیدوں نے حق پرستی کی راہ میں جوقربانیاں دی ہیں ان کاپھل تمام محروم ومظلوم عوام کوحاصل ہو۔

9/29/2024 6:23:46 AM