Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میری گرفتاری پر کارکنان و عوام نے پرامن طریقے سے اپنا احتجاج رجسٹرڈ کراکے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے۔ الطاف حسین


میری گرفتاری پر کارکنان و عوام نے پرامن طریقے سے اپنا احتجاج رجسٹرڈ کراکے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 6/11/2014
میری گرفتاری پر کارکنان و عوام نے پرامن طریقے سے اپنا احتجاج رجسٹرڈ کراکے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے۔ الطاف حسین
میں یہی چاہوں گا کہ ایم کیوایم کے کارکنان پرامن انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں، اگر کبھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج بھی کرنا ہو تو پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اور کسی بھی قیمت پر تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں
کارکنان و عوام نے جس طرح مجھ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اس نے محبت و عقیدت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ الطاف حسین
محبت و عقیدت کے یہ انمول واقعات اور مناظر تاریخ کے اوراق پر رقم ہوچکے ہیں جنہیں پڑھ کر دنیا سبق حاصل کرتی رہے گی
سندھی بولنے والے نوجوان، طلبہ، اساتذہ، وکلاء، شاعر، دانشور اور عوام وڈیروں کے ظلم و جبر اور غلامی سے نجات حاصل کرنے کیلئے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کریں
ایم کیوایم ہی سندھ کے عوام کو کاروکاری، جاگیردارانہ نظام اور وڈیروں کے ظلم سے نجات دلاسکتی ہے
آپ صدیوں سے وڈیروں کے غلام بنے ہوئے ہیں، اگر انہی کو آزماتے رہیں گے تو ہمیشہ غلامی میں رہیں گے
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں سے ٹیلی فونک خطاب۔ کارکنوں نے APMSO کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی
لندن۔۔۔11 جون2014ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میری گرفتاری پر کارکنان وعوام نے گھیراؤ جلاؤ کے بجائے پرامن طریقے سے اپنا احتجاج رجسٹرڈ کراکے ایک بار پھر دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم ایک امن پسند جماعت ہے اوروہ عدم تشددپر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں یہی چاہوں گاکہ ایم کیوایم کے کارکنان پرامن انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور اگر کبھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج بھی کرناہوتوپرامن طریقے سے اپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں اور کسی بھی قیمت پر تشددکاراستہ اختیارنہ کریں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار منگل کی شب حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے زونل آفس پر کارکنوں اور ذمہ داروں سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ کارکنان جناب الطاف حسین کواے پی ایم ایس او ( آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ) کے 36ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دینے کیلئے جمع ہوئے تھے ۔ جناب الطا ف حسین نے تمام کارکنوں کوبھی اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ اپنے خطاب میں حیدرآبادزون کے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حیدرآبادمیراشہرہے اورمیں حیدرآبادکاہوں،حیدرآبادکے باسی کبھی شرمندہ نہیں ہوسکتے کہ ان کے شہرسے تعلق رکھنے والا قائدنہ پاکستان میں گرفتاری کے وقت ڈرا اورنہ ہی برطانیہ میں گرفتاری سے خوفزدہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ میری گرفتاری پر حیدرآبادسمیت پورے ملک میں ایم کیوایم کے کارکنوں نے اپنے قائدکی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے جس طرح اپنے جذبات قابومیں رکھ کرامن کوقائم رکھااس پر میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میری گرفتاری پر حیدرآبادسمیت ملک بھرمیں کارکنوں نے جس مثالی جذبہ کااظہارکیا، ماؤں بہنوں ،بزرگوں نے جس طرح وظائف پڑے ،معصوم بچوں نے جس طرح دعائیں کیں،تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام نے جس طرح اپنے اپنے مسلک کے مطابق دعائیں کیں، مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں، عیسائیوں، سکھوں اوردیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام نے جس طرح اپنے اپنے عقیدے کے مطابق دعاکی اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے دھرنوں میں شرکت کرکے جس طرح الطاف حسین سے یکجہتی کااظہارکیا ہے اس نے محبت وعقیدت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔زمین وآسمان اورفضاؤں نے محبت وعقیدت کی ایسی مثال اس سے پہلے نہیں دیکھی ہوگی۔محبت وعقیدت کے یہ انمول واقعات اورمناظرتاریخ کے اوراق پررقم ہوچکے ہیں جنہیں پڑھ کر دنیا سبق حاصل کرتی رہے گی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ کسی انسان کی طاقت نہیں بلکہ اللہ کی طاقت اوراس کاکرم ہے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اس محبت وعقیدت کوقائم رکھے۔انہوں نے کہاکہ جو مخالفین یہ محبت وعقیدت دیکھ کرچڑتے ہیں ان سے یہی کہوں گاکہ آپ بھی الطاف حسین کی طرح اپنے کارکنوں سے پیارکیجئے تو کارکن بھی آپ سے پیارکریں گے۔ انہوں نے یکجہتی کااظہارکرنے پرکارکنان وعوام، تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام،تمام اقلیتی برادریوں کے اکابرین ، وکلاء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکاشکریہ اداکیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآبادزون کے توسط سے پورے سندھ کے سندھی بولنے والے لوئرمڈل کلاس، مڈل کلاس عوام ،نوجوان، طلبہ، اساتذہ، وکلاء، شاعر، دانشور اورتمام عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگرآپ عزت سے جیناچاہتے ہیں اوروڈیروں اورجاگیرداروں کے ظلم وجبراورغلامی سے نجات حاصل کرناچاہتے ہیں توآپ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکریں ، یہی وہ جماعت ہے توآپ کوکاروکاری،جاگیردارانہ نظام اوروڈیروں کے ظلم سے نجات دلاسکتی ہے ۔ آپ صدیوں سے وڈیروں کے غلام بنے ہوئے ہیں، اگرآپ انہی کے پیچھے چلتے رہیں گے اورانہی کوآزماتے رہیں گے توہمیشہ غلامی میں رہیں گے ، اپنی حالت اورقسمت بدلنے کیلئے ایم کیوایم میں آئیں اوراپنے حقوق کیلئے جدوجہدکریں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امیدہے کہ میری اپیل پرغریب ومتوسط طبقہ کے سندھی بولنے والے ایم کیوایم کے قافلے میں ضرورشامل ہوں گے۔ اپنے خطاب کے آخرمیں انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سب کوآفات وبلیات سے محفوظ رکھے ۔ انہوں نے حیدرآباداوراس سے ملحقہ تمام علاقوں کے کارکنوں اورعوام کوبھی اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی مبارکبا د پیش کی۔ 

9/29/2024 6:20:55 AM