سینئرصحافی چاندنواب کی اہلیہ اورسابق حق پرست کونسلرشیرافگن مرحوم کی ہمشیرہ رفعت جہاں کے انتقال پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن۔۔۔10، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سینئر صحافی و نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر چاند نواب کی اہلیہ اورسابق حق پرست کونسلرمرحوم شیرافگن کی ہمشیرہ رفعت جہاں کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے چاندنواب اورشیرافگن مرحوم کے خاندان سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری ایم کیوایم آپ کے دکھ میں شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ رفعت جہاں مرحومہ کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)