Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاکراچی ائیر پورٹ کے کولڈ اسٹوریج میں پناہ لینے والے 7افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاکراچی ائیر پورٹ کے کولڈ اسٹوریج میں پناہ لینے والے 7افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
 Posted on: 6/10/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاکراچی ائیر پورٹ کے کولڈ اسٹوریج میں پناہ لینے والے 7افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کولڈ اسٹوریج سانحے میں شہید ہونے والے عملے کے تمام افراد کے لواحقین کو فی الفور معاوضہ فراہم کیا جائے اور نجی کمپنیوں کے اربوں روپے مالیت کے نقصان کا فی الفور ازالہ کیا جائے، حکومت سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔10جون2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ کے کولڈ اسٹوریج میں امداد ی کا ر روائیوں میں تاخیر کے سبب کولڈ اسٹوریج میں پناہ لینے والے نجی کارگو کمپنی کے 7افراد کی ہلاکت کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر حملے کے ایک روز گزرنے کے بعد اب تک کولڈ اسٹوریج میں پھنسے افراد کو نکالا نہیں جا سکا تھا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ائیر پورٹ پر دہشتگردو ں کے حملے کے نتیجے میں آگ لگنے کے باعث نجی کمپنیوں کی اربوں روپے مالیت کی املاک کا نقصان بھی ہوا جس کا تاحال کوئی ازالہ نہیں کیا گیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اوروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ کولڈ اسٹوریج سانحے میں ہلاک ہونے والے عملے کے تمام افراد کے لواحقین کو فی الفور معاوضہ فراہم کیا جائے اور نجی کمپنیوں اور تاجروں کے اربوں روپے مالیت کے نقصان کا فی الفور ازالہ کیا جائے

9/29/2024 6:19:03 AM