Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن رابطہ کمیٹی افتخار رندھاوا کی ائر پورٹ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازم اور ایم کیو ایم کے ہمدرد سید عمران الیاس شہید کی نماز جنازہ میں شرکت اور اہلِ خانہ سے ملاقات میں تعزیت


رکن رابطہ کمیٹی افتخار رندھاوا کی ائر پورٹ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازم اور ایم کیو ایم کے ہمدرد سید عمران الیاس شہید کی نماز جنازہ میں شرکت اور اہلِ خانہ سے ملاقات میں تعزیت
 Posted on: 6/9/2014 1
رکن رابطہ کمیٹی افتخار رندھاوا کی ائر پورٹ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازم اور ایم کیو ایم کے ہمدرد سید عمران الیاس شہید کی نماز جنازہ میں شرکت اور اہلِ خانہ سے ملاقات میں تعزیت
نماز جنازہ و تدفین میں حق پرست ارکان اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
کراچی۔۔۔ 9جون2014ء
کراچی ائر پورٹ پر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ183کے ہمدرد سید عمران الیاس ولد سید محمد یونس جو گزشتہ روز کراچی ائر پورٹ پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے انہیں سینکڑوں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔اس سے قبل سید محمد یونس کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ناظم آباد نمبر1میں واقع عزیزیہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین پاپوش نگر قبرستان میں کردی گئی۔نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا ،حق پرست ارکان اسمبلی سفیان یوسف،ریحان ظفر ،کراچی تنظیمی کے ذمہ داران ،علاقائی سیکٹر و یونٹ کے کارکنان سمیت شہید کے عزیز آقارب نے شرکت کی۔رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا نے شہید سید عمران الیاس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی۔

9/29/2024 6:19:07 AM