Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی ائیرپورٹ کے گمشدہ ملازمین کوتلاش کیاجائے، الطاف حسین


کراچی ائیرپورٹ کے گمشدہ ملازمین کوتلاش کیاجائے، الطاف حسین
 Posted on: 6/9/2014 1
کراچی ائیرپورٹ کے گمشدہ ملازمین کوتلاش کیاجائے، الطاف حسین
ملازمین کی گمشدگی سے ان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب واذیت کا شکار ہیں
مسلح افواج ، ائیرپورٹ سیکوریٹی فورس، رینجرز اورپولیس کے جوانوں نے ناقابل فراموش ہمت وجرات کامظاہرہ کرکے تاریخ رقم کی ہے
جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑروپے معاوضہ دیا جائے
شہیدوں کے گھرکے ایک فرد کو فوری ملازمت فراہم کی جائے
لندن۔۔۔9، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی اولڈ ائیرپورٹ پر دہشت گردی کے واقعہ کے بعد سے ائیرپورٹ پر کام کرنے والے متعدد ملازمین کی گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے المناک واقعہ کے بعد سے ائیرپورٹ کے ملازمین کی گمشدگی سے ان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب واذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ائیرپورٹ کے گمشدہ ملازمین کوتلاش کیاجائے اوران کے بارے میں اہل خانہ کوآگاہ کیا جائے تاکہ انہیں سکون آسکے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مسلح افواج ، ائیرپورٹ سیکوریٹی فورس، رینجرز اورپولیس کے جوانوں نے ناقابل فراموش ہمت وجرات اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے نہ صرف تاریخ رقم کی ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں اور قومی تنصیبات کی بھی حفاظت کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ دہشت گردوں سے مقابلہ میں جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑروپے معاوضہ دیا جائے اورشہیدوں کے گھرکے ایک فرد کو فوری ملازمت بھی فراہم کی جائے ۔ 

9/29/2024 6:20:35 AM