Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج رینجرز ، اے ایس ایف ، پولیس اور پی آئی اے کے شہید اہلکاروں کے لواحقین کی بھر پور مالی معاونت کی جائے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ

 Posted on: 6/9/2014 1

دہشت گردوں نے کراچی ایئر پورٹ بڑا حملہ کیا جیسے پاک فوج ،رینجرز ، اے ایس ایف ، پولیس اور پی آئی اے کے اہلکاروں نے جواں مردی سے ناکام بنایا اور دفاعِ وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ایئر کے شہداء کے لواحقین میں سے ایک بچے کو سرکاری نوکری دی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔9، جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج ،رینجرز ، اے ایس ایف ، پولیس اور پی آئی اے کے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کی بھر پور مالی معاونت کی جائے اور شہداء کے لواحقین میں سے ایک بچے کو سرکاری نوکری دی جائے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی ایئر پورٹ پر گزشتہ روز دہشت گردوں نے بڑا حملہ کیا جس کا سامنا پاک فوج رینجرز ، اے ایس ایف ، پولیس اور پی آئی اے کے اہلکاروں جواں مردی سے کیا اور دفاع وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں ۔رابطہ کمیٹی نے کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کا جواں مردی اور حب الوطنی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے رینجرز ، پولیس ،اے ایس ایف اور پی آئی اے کے اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت اور سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور شہداء کے تمام سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔
*****

9/29/2024 6:22:30 AM