Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے بڑے حملے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت


کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے بڑے حملے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 6/8/2014 1
کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے بڑے حملے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
میں مطالبہ کرتا رہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کی جائے لیکن میری اپیلوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا
اب بھی وقت ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری لائحہ عمل بنا کر اس پر عملدرآمد کرایا جائے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت ترین ایکشن لیا جائے، ریاست کی رٹ کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرور ت ہے 
حالات اب now or never کی نہج پر پہنچ چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف کسی سخت ایکشن میں تاخیر کا انجام پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ الطاف حسین
کراچی ایئرپورٹ اور تفتان میں دہشت گردی کے واقعہ میں درجنوں زائرین کی شہادت پر افسوس
لندن۔۔۔8، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں قانون نا فذ کرنے والے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے کہا کہ میں پہلے بھی اپنے بیانات اور تقاریر میں واضح مؤقف کے ساتھ مطالبہ کرتا رہاہوں کہ دہشت گردوں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کی حکمت عملی ترتیب دے کر اس پر عمل شروع کر دیا جائے لیکن افسوس کہ میری اپیلوں اور مطالبات کو نامناسب سمجھتے ہوئے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا جس کا انجام آج کراچی ائیر پورٹ پر دہشت گردوں کے اس بڑے حملے کی صورت میں سامنے آیاہے۔ جناب الطاف حسین نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری لائحہ عمل بناکر اس پر عملدرآمد کرایا جائے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت ترین ایکشن لیا جائے ۔جناب الطا ف حسین نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرور ت ہے ۔ اگر دہشت گردوں کے خلاف کوئی بھر پور ایکشن نہ لیا گیا تو ان کے حوصلے اور بڑھیں گے اور وہ ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ سخت انداز میں دہشت گردی کی مزید کاروائیاں کر یں گے ۔جناب الطا ف حسین نے بلوچستان میں بھی دہشت گردی کے واقعہ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی او رواقعہ میں درجنوں زائرین کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دہشت گردی کے واقعات اس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف جامع منصوبہ بندی کے ساتھ ٹھوس ایکشن کافی الفور آغا ز کیا جائے او رپاکستان کو ہر قسم کے دہشت گردو ں سے پاک کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سنگین صورتحال واضح طور پر اشارہ کر رہی ہے کہ حالات اب now or never کی نہج پر پہنچ چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف کسی سخت ایکشن میں تاخیر کاانجام پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ 

9/29/2024 6:23:01 AM