Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر رابطہ، رہائی پر مبارکباد اور بھرپور یکجہتی کا اظہار


 Posted on: 6/8/2014 1
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر رابطہ ، رہائی پر مبارکباد اور بھرپور یکجہتی کا اظہار
مشکل وقت میں حمایت کرنے، آواز اٹھانے اور یکجہتی کا اظہار کرنے پر الطاف حسین کا ڈاکٹر طاہر القادری سے اظہار تشکر
ایم کیوایم کی قیادت نے جس طرح عوام کے جذبات کو قابومیں رکھا وہ قابل قدر ہے۔ طاہر القادری
دونوں رہنماؤں کا پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے نفاذ ،عدل وانصاف کے نظام کے قیام ،فرسودہ جاگیردارانہ نظام، کرپشن اور موروثی سیاسی کلچر کے خاتمے پر اتفاق 
پاکستان کے سیاسی رہنماؤ ں او رقوم نے اس معاملے پر جس یکجہتی کا اظہار کیا وہ نہایت خوش آئند ہے، الطاف حسین
ملک کو ایسے منصفانہ نظام کی ضرورت ہے جہاں تمام مسالک ،مذاہب اور عقائد کے ماننے والے او رتمام رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے عوام کو مساوی حقوق میسر ہوں، دونوں رہنماؤ ں کا اتفاق
لندن۔۔۔8، جون2014ء
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لندن فون کر کے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کو ان کی رہائی پر مبارکباد پیش کی اوران سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ طاہر القادری نے جناب الطاف حسین سے کہا کہ حراست کے بعد ایم کیوایم کی قیادت نے جس طرح امن کی اپیلیں کیں اور عوام کے جذبات کو قابو میں رکھا وہ قابل قدر ہے ۔جناب الطاف حسین نے مشکل وقت میں ان کی حمایت میں آواز اٹھانے اور یکجہتی کا اظہار کرنے پر ڈاکٹر طاہر القادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے سیاسی رہنماؤ ں او رقوم نے اس معاملے پر جس یکجہتی کا اظہار کیا وہ نہایت خوش آئند ہے ۔جناب الطا ف حسین اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان پاکستان کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے نفاذ ،عدل وانصاف کے نظام کے قیام ،فرسودہ جاگیردارانہ نظام ،کرپشن اور موروثی سیاسی کلچر کے خاتمے پر اتفاق کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ملک کو ایسے منصفانہ نظام کی ضرورت ہے جہاں پاکستان کے تمام مسالک ،مذاہب اور عقائد کے ماننے والے او رتمام رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والے عوام کو مساوی حقوق میسر ہوں اور حقیقی معنوں میں عدل وانصاف کا نظام قائم ہو ۔ 

9/29/2024 6:23:26 AM