Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کی سابق صدر جنرل پرویزمشرف، سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف ، شوکت عزیز اورچوہدری شجاعت حسین سے فون پرگفتگو ،حمایت کیلئے آوازاٹھانے پر شکریہ اداکیا


قائدتحریک الطاف حسین کی سابق صدر جنرل پرویزمشرف، سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف ، شوکت عزیز اورچوہدری شجاعت حسین سے فون پرگفتگو ،حمایت کیلئے آوازاٹھانے پر شکریہ اداکیا
 Posted on: 6/8/2014 1
قائدتحریک الطاف حسین کی سابق صدر جنرل پرویزمشرف، سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف ، شوکت عزیز اورچوہدری شجاعت حسین سے فون پرگفتگو ،حمایت کیلئے آوازاٹھانے پر شکریہ اداکیا
تمام سیاسی رہنماؤں نے جناب الطاف حسین کوان کی رہائی پر مبارکباد پیش کی
ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔جنرل پرویزمشرف
پوری قوم نے سیاسی وابستگی سے بالاترہوکرآپ کیلئے دعائیں کیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کوسرخروکیا۔ راجہ پرویزاشرف
پوراپاکستان آپ کیلئے فکرمندتھا،آپ محبت کے قابل ہیں ہرفردنے آپ کیلئے اچھے جذبات کااظہارکیا۔ پرویزاشرف
لوگوں نے آپ کے لئے بہت دعائیں کیں ، اللہ تعالیٰ نے اپنافضل وکرم کیا۔چوہدری شجاعت حسین
قوم نے میرے لئے دعائیں کیں ،اللہ تعالیٰ کافضل وکرم ہے کہ اس نے قوم کی دعاؤں کوقبول فرمایا ۔الطاف حسین
لندن۔۔۔8، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق صدر اورآل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل پرویزمشرف، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورسابق وزیراعظم شوکت عزیزکوفون کرکے ان کی حراست کے دوران آوازاٹھانے پر ان کاشکریہ اداکیا۔ تمام رہنماؤں نے جناب الطاف حسین کوان کی رہائی پر مبارکباد پیش کی۔جنرل پرویزمشرف نے جناب الطاف حسین کو ان کی رہائی پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اوران کیلئے نیک جذبا ت کااظہارکیا۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے جناب الطاف حسین کوان کی رہائی پر مبارکبادپیش کی اورکہاکہ پوراپاکستان آپ کی گرفتاری پر فکرمندتھا،پوری قوم نے ہرقسم کی سیاسی وابستگی سے بالاترہوکرآپ کیلئے دعائیں کیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کوسرخروکیااوربہت عزت دی۔ راجہ پرویزاشرف نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ ایم کیوایم نے اس موقع پر حالات کوقابومیں رکھ کرمثالی کارنامہ سر انجام دیا،آپ محبت کے قابل ہیں اسی لئے قوم کے ہرفردنے آپ کیلئے اچھے جذبات کااظہارکیا۔ انہوں نے جناب الطا ف حسین کیلئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آپ کوہمیشہ سرخروکرے اورآپ کوعزتیں ملتی رہیں، میری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے اپنی ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اورمسلم لیگ ق کے تمام رہنماؤں کی جانب سے جناب الطاف حسین کومبارکبادپیش کی اور کہاکہ لوگوں نے آپ کے لئے بہت دعائیں کیں ، اللہ تعالیٰ نے اپنافضل وکرم کیا۔ جناب الطاف حسین نے مشکل وقت میں ان کے لئے آوازاٹھانے اوریکجہتی کا اظہار کرنے پر ان تمام رہنماؤں کاشکریہ اداکیااورکہاکہ قوم نے میرے لئے دعائیں کیں اوراللہ تعالیٰ کافضل وکرم ہے کہ اس نے قوم کی دعاؤں کوقبول فرمایا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک کے محروم عوام کے لئے کام کررہے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں ہمت واستقامت عطاکرے۔

12/21/2024 7:11:58 PM