مبارکباد اورسلام کے پیغامات بھیجنے والوں سے قائدتحریک الطاف حسین کا اظہارتشکر
کارکنان وعوام کی یہ عقیدت ومحبت ہی میرا قیمتی سرمایہ ہے، الطاف حسین
فون، فیکس، ای میل ، ٹیوٹر، فیس بک اوردیگر سوشل میڈیا کے ذریعہ کارکنان وعوام کے پیغامات مجھے موصول ہورہے ہیں
نائن زیرکراچی اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں الطاف حسین کیلئے سلام ،تہنیتی پیغامات اورصحت وتندرستی کیلئے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے
لندن۔۔۔8، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھرسے تہنیتی پیغامات اورسلام بھیجنے والوں سے دلی تشکرکااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ٹیلی فون، فیکس، ای میل ، ٹیوٹر، فیس بک اوردیگر سوشل میڈیا کے ذریعہ پاکستان کے ایک ایک شہر، قصبہ اوردیہات کے علاوہ دنیا بھر سے ایم کیوایم کے کارکنان ، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہمدردعوام ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد،طلبا وطالبات، سیاسی ومذہبی رہنماؤں، تمام مکاتب فکراورمختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افرادنے مبارکباد کے پیغامات بھیجے اور اظہاریکجہتی کیا ہے، مجھ سے عقیدت ومحبت کے پیغامات مجھے موصول ہورہے ہیں اور کارکنان وعوام کی یہ عقیدت ومحبت ہی میرا قیمتی سرمایہ ہے ۔ جناب الطاف حسین نے فرداًفرداً تمام افرادسے دلی تشکر کااظہارکیا،ان کے سلام کا جواب دیا، مبارکباد دی اور ان کی صحت وعافیت کیلئے دعائیں کیں۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادکراچی اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کیلئے سلام ،تہنیتی پیغامات اور صحت وتندرستی کیلئے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔
*****