Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی رہائی کے موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے


 Posted on: 6/7/2014 1
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی رہائی کے موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے
جناب الطاف حسین کی گاڑی پولیس اسٹیشن کے باہر آئی تو کارکنان گاڑی کی طرف دیوانہ وار دوڑ پڑے، فلک شگاف نعرے لگائے
کارکنوں کو دیکھ کر جناب الطاف حسین گاڑی کی روف سے باہر آئے اور انگلیوں سے وکٹری کا نشان بنایا
ہر کارکن کی آنکھیں خوشی میں نم تھیں۔ اس موقع پر بیشترکارکنان فرط جذبات سے مغلوب ہوکر آپس میں ایک دوسرے سے لپٹ کر رو پڑے
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچنے پر قائد تحریک الطاف حسین کا شاندار استقبال، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں جشن کا سماں
ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران اور ان کے بچوں عالیشان اور وجدان نے جناب الطاف حسین سے لپٹ کر انہیں مبارکباد دی
سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے بھی الطاف حسین کو ان کی رہائی کی مبارکباد دی
لندن۔۔7جون 2014ء 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین چار روز کی حراست کے بعد جب جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب لندن کے ساؤتھ ورک پولیس اسٹیشن سے رہا ہوئے تو اس موقع پرانتہائی جذباتی مناظردیکھنے میں آئے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان،ایم کیوایم کے سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان،ایم کیو ایم یوکے کے ذمہ داران اورکارکنان جمعہ کی صبح ہی سے ساؤتھ ورک پولیس اسٹیشن کے باہرموجود تھے۔رات کوجناب الطاف حسین کی ممکنہ رہائی کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کے مزید ذمہ داران وکارکنان، نوجوان، خواتین اوربچے بڑی تعدادمیں ساتھ ورک پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔رات گئے جب جناب الطاف حسین کی رہائی ہوئی اوران کی گاڑی پولیس اسٹیشن کے باہر سڑک پرآئی توگاڑی کودیکھ کر کارکنان ان کی گاڑی کی طرف دیوانہ وار دوڑپڑے اورگاڑی کے اطراف کھڑے ہوکرفلک شگاف نعرے لگانے شروع کردیے۔کارکنوں کودیکھ کرجناب الطاف حسین گاڑی کی روف سے باہر آئے اورانگلیوں سے وکٹری کا نشان بنایا۔ انہیں دیکھ کرکارکنان نے اورزوردارنعرے لگانے شروع کردیے۔ہرکارکن کی آنکھیں خوشی میں نم تھیں۔ اس موقع پر بیشترکارکنان فرط جذبات سے مغلوب ہوکرآپس میں ایک دوسرے سے لپٹ کرروپڑے۔بعدازاں جب جناب الطاف حسین انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچے تووہاں بھی کارکنوں کی بڑی تعداداپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجودتھی۔ جنہوں نے اپنے قائدکودیکھ کرزوردارنعروں سے ان کااستقبال کیا۔ جناب الطا ف حسین نے گاڑی سے باہرنکل کر انگلیوں سے وکٹری کا نشان بناکرکارکنوں کے نعروں کاجواب دیا۔ جناب الطاف حسین سیکریٹریٹ کے اندرپہنچے توانٹرنیشنل سیکریٹریٹ ایک مرتبہ پھر زوردار نعروں سے گونج اٹھا ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان ،ارکان پارلیمنٹ ،یوکے کے ذمہ داران، کارکنان، خواتین اوربچوں نے بغل گیرہوکر جناب الطاف حسین کوان کی رہائی کی مبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے ان کے سروں پر شفقت کا ہاتھ پھیر کر دعائیں دیں۔ ایم کیوایم کے شہیدکنوینر ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران اوران کے بچوں عالیشان اوروجدان جناب الطاف حسین کو ان کی رہائی کی مبارکبادپیش کرنے آئے توجناب الطا ف حسین نے انہیں گلے لگا کر پیار کیا اور دعائیں دیں۔ اس موقع پرلندن میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجدشمس الحسن اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹرعاصم حسین بھی جناب الطاف حسین کوان کی رہائی کی مبارکباددینے آئے تھے جنہوں نے جناب الطا ف حسین کوان کی رہائی کی مبارکباددی اورسابق صدرآصف زرداری کی جانب سے خیرسگالی کاپیغا م پہنچایا۔جناب الطا ف حسین کی رہائی پر رات بھرانٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں جشن کاسماں تھا۔جناب الطاف حسین کی رہائی کی خوشی میں کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ 

9/29/2024 6:20:22 AM