Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف بھائی کی رہائی حق و سچ کی فتح اور باطل قوتوں کی ناکامی ہے لندن میں ٹیلی فون پر پیغامات دینے والوں کے تاثرات


 Posted on: 6/7/2014 1
الطاف بھائی کی رہائی حق و سچ کی فتح اور باطل قوتوں کی ناکامی ہے لندن میں ٹیلی فون پر پیغامات دینے والوں کے تاثرات
الطاف حسین ایک سچے، بہادر، نڈر قائد ہیں اور گرفتاری کے باوجود ان کے اعصاب کمزور نہیں ہوئے ہمارے بھائیوں، بیٹوں، بچوں، شوہروں نے اپنے محسن قائد الطاف حسین پر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے، شہداء کے لواحقین
الطاف بھائی نے غیر ملک میں گرفتار ی کے دوران جراتمندی، بہادری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرکے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ حق و سچ پر ہیں ، پیغامات بھیجنے والوں کے تاثرات 
الطاف حسین ایک بہادر قائد ہیں وہ نہ صرف ہمارا غرور ہی نہیں بلکہ ہمارا مان اور فخر بھی ہیں
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں عوام و کارکنان کا ٹیلی فون پر مبارکباد کے پیغامات
لندن ۔۔7جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی رہا ئی کے بعد ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹریٹ لندن میں دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد او رعوام نے ٹیلی فون کے ذریعے مبارکبا د کے پیغامات دیئے اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب جب قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائی کی اطلاع ملی تو دنیا بھر سے عوام وکارکنان کی جانب سے ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹر یٹ لندن میں ٹیلی فون کا تانتا بند ھ گیا ۔ٹیلی فون کرنے والوں میں خواتین ،بزرگ، نوجوان اور بچے شامل تھے جبکہ حق پر ست شہداء کے لواحقین نے بھی مبارکباد کے پیغامات ریکا رڈ کرائے ۔فون کرنے والوں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ الطاف حسین ایک بہادرقائد ہیں وہ نہ صرف ہمارہ غور ور ہی نہیں بلکہ ہمارا مان اور فخر بھی ہیں ، انہوں نے کبھی ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا جبکہ حق پرستی کی پاداش میں انہیں مختلف اذیت سے دوچار کیا گیا او ران کے بڑے بھائی ناصر حسین او رجواں سال بھتیجے عارف حسین کو بہیمانہ قتل کر کے سازشی عناصروں نے ان کے ا عصاب کو توڑنے کی کوشش کی مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ وہ اس سازش میں بری طرح ناکام ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ایک سچے ،بہادر ، نڈر قائد ہیں او ر گرفتاری کے باوجو دان کے ا عصاب کمزور نہیں ہوئے بلکہ بہادری کے ساتھ ان مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دنیا نے دیکھ لیا کے وہ سر خرو ہوئے وہ آج بین القوامی سیاستداں بن چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ فتح حق کی ہوتی ہے اور الطاف بھائی نے غیر ملک میں گرفتار ی کے دوران جراتمندی ،بہادری اور ثابت قدمی کا مظاہر ہ کر کے ایک بار پھر ثابت کر دیاہے کہ وہ کل بھی حق و سچ پر تھے اور آج بھی ہیں ۔شہداء کے لو ا حقین نے جناب الطاف حسین کی رہائی پر مبارکبا د پیش کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھائیوں ، بیٹوں ، بچوں ، شوہر وں نے اپنے محسن قائد الطاف حسین پر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے اسی طرح ہم بھی اپنے قائد پر اپنی جانوں کو وقربان کرنے کو تیار ہیں مگر اپنے قائد کو کسی طرح بھی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کروڑوں عوام کے دلو ں میں دھڑکتے ہیں اورانہیں للہ تعالیٰ کی مکمل تائید ورہنمائی حاصل ہے ۔ لہٰذا ایم کیوایم مخالفین چاہے کتنی بھی اس کے خلاف سازشیں کر لیں وہ اپنے مضموم مقاصد میں کسی صور ت کامیاب نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی رہائی حق اور سچ کی فتح اور باطل قوتوں کی ناکامی ہے ۔

9/29/2024 6:23:38 AM