اظہار یکجہتی کرنے پر سابق صدر آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حسین، سابق صدر جنرل پرویز مشرف، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی، غلام احمد بلور، الیاس بلور، ڈاکٹر طاہر القادری، جاوید ہاشمی اور دیگر تمام سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تشکر
لندن۔۔7جون 2014ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ان سے اظہار یکجہتی کرنے پر سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری ، مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ،سابق صدر جنرل پرویز مشرف، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی، غلام احمد بلور، الیاس بلور، ڈاکٹر طاہر القادری، سابق وزیراعظم شوکت عزیز،جاوید ہاشمی، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد اور دیگر تمام سیاسی ومذہبی رہنماؤں ،تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام ،مسیحی، سکھ، ہندہ اوردیگرمکاتب فکرکی شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا ۔وہ گزشتہ روزاپنی رہائی کے بعد کارکنوں اورعوام سے خطاب کررہے تھے ۔