نمائش چورنگی پرایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے کے چوتھے روزمختلف سیاسی ومذہبی اورسماجی جماعتوں کے رہنماؤں،علمائے کرام اوراہم شخصیات کی وفدکے ہمراہ شرکت کی مزید تفصیلات
کراچی ۔۔۔6؍جون2014ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے نمائش چورنگی پرایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے کے چوتھے روز مختلف سیاسی ،مذہبی،سماجی جماعتوں کے رہنماؤں اور تمام مکاتب فکرکے علمائے اکرام ،مشائخ عظام ،مذہبی اسکالرزسمیت جناب الطاف حسین عقیدت ومحبت رکھنے والی شخصیات کی اپنے اپنے وفودکے ہمراہ آمدکاسلسلہ جاری رہا۔ جنہوں نے جناب الطاف حسین سے مکمل یکجہتی کااظہارکیا اور کڑے سے کڑے وقت میں بھی جناب الطاف حسین کاساتھ دینے کاعزم دہرایااورجناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اوردرازی عمرسمیت مشکلات،پریشانیوں اورسازشوں کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔جمعہ کے روز گدی نشین سیدحامدمیاں چشتی درگاہ اجمیرشریف انڈیاحضرت خواجہ غریب نوازؒ کے کے نمائندے صاحبزادہ کلیم احمدچشتی نے اپنے وفدکے ہمراہ نمائش چورنگی پرایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کی اورجناب الطا ف حسین سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے ان کے حق میں خصوصی دعائیں کیں۔نمائش چورنگی پرجاری دھرنے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی ہدایت پرمرکزی سیکریٹری جنرل خرم نوازگنڈاپورکے ہمراہ بڑے وفد نے ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین سے مکمل یکجہتی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ حق وسچ کی جدوجہد میں نشیب وفراز زندگی کاحصہ ہوتے ہیں اورقائدتحریک جناب الطاف حسین پاکستان کوخودمختارمملکت بنانے اور محروم ومحکوم طبقے کے لئے حقوق کے لئے جوجدوجہدکررہے ہیں اس میں ہماری پوری قیادت ان کے شانہ بشانہ ہے۔انہوں نے جناب الطا ف حسین کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی اورکڑے وقت میں ان کاساتھ دینے کاعزم کیا۔ دھرنے میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے خصوصی نمائندے اور صوبہ سندھ کے صدر پیر مختیار صدیقی نے اپنے وفدکے ہمراہ شرکت کی اورجناب الطا ف حسین سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں ہم الطاف حسین کے ساتھ ہیں ،ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ الطاف حسین کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے اور مشکل کی اس گھڑی میں آسانیاں پیدا فرمائے ،اس موقع پر سنی اتحادکونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی سے ٹیلیفون پرگفتگو کی اور کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین ہمارے بھائی ہیں جن کی جدوجہداورخدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے یقین دلایاکہ وہ ہرسطح پراورہرطرح سے جناب الطا ف حسین کے ساتھ ساتھ ہیں۔اس موقع پرسیدحیدرعباس رضوی نے صاحبزادہ حامدرضا کاشکریہ اداکیا ۔اہلسنّت علماء کونسل کے چیئرمین مولانامحمدحفیظ نقشبندی اورچیف آرگنائزرمحمدعرفان رضوی کے ہمراہ وفدنے ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کرکے قائدتحریک جناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہارکیااورکہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ قانون اورقانون کی حکمرانی نام دی جانے والی اذیت قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مظلوموں کے حقوق کے لئے اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف آوازاٹھانے والے قائدکے ساتھ جوسلوک کیاجارہاہے وہ انسانی حقوق کے منافی ہے۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے دہشت گردی اورعبادتگاہوں پرحملے اورمعصوم شہریوں کے ناحق قتل عام پرجس ہمت وجرات کامظاہرہ کرتے ہوئے آوازاٹھائی اوراس کی کھل کرمذمت کی وہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے جناب الطاف حسین کی صحت یابی کے لئے دعاکی ۔وفدمیں وائس چیئرمین اہلسنّت علماء کونسل مولانامحمدشفیع رانا قادری،نائب ناظم مولانامحمدارشادحسین قادری اوردیگرشامل تھے۔ایم کیوایم کے دھرنے میں شاہ تراب الحق قادری کے فرزنداورجماعت اہل سنّت کرچی کے رہنماء شاہ سراج الحق قادری اورقاری محمد فیض رسول نے اپنے وفدکے ہمراہ شرکت کی اورجناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہارکیا۔اسی طرح آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ مرزایوسف حسین اورعلامہ اظہر حسین نقوی ،علی اوسط رضوی نے بھی ایم کیو ایم کے دھرنے میں شرکت کی اورجناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہارکیا۔انٹرنیشنل امپائر اسلام خان کی سربراہی میں کراچی کرکٹ امپائرایسوسی ایشن کے نمائندہ وفدنے بھی ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کی اورجناب الطاف حسین سے عقیدت ومحبت اوریکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ امپائرہیں اورقائدتحریک کے ساتھ کسی صورت ناانصافی نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی مکمل حمایت کی اوران کی صحت یابی ،درازی عمراورسازشوں کے خاتمے کے لئے دعاکی۔جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدرمحمداقبال ساندنے اپنے وفدکے ہمراہ دھرنے میں شرکت کی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جس قائدکے ایسے کارکنان ہوں اسے دنیاکی طاقت دبانہیں سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ جوناگڑھ فیڈریشن اورعوام ہمیشہ سے الطاف حسین کے ساتھ ہیں اورمشکل کی ہرگھڑی میں الطاف حسین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء محفوظ یارخان نے وفدکے ہمراہ دھرنے میں شرکت کی اورکہاکہ الطاف حسین عوامی قوت رکھنے والے لیڈرہیں انکے ساتھ انصاف کیاجائے ۔انہوں نے اپنی اوراپنی جماعت کی جانب سے قائدتحریک سے مکمل یکجہتی کااظہارکیا اور کہاکہ ہم جناب الطاف حسین کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ناانصافی نہیں ہونے دینگے۔ممتازمذہبی شخصیات مولاناسید محمد اعجاز الدین سہروردی،خطیب بغدادی مسجدمارٹن کوارٹر اور کراچی کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کے چیئرمین سید محمد نعیم کاظمی نے بھی اپنے وفدکے ہمراہ ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کی اورکہاکہ جناب الطاف حسین باہمت اورعظیم رہنما ہیں اور ان پر جو بھی جھوٹے الزامات لگائے گئے اللہ تعالیٰ اس میں انہیں سرخرو کرے ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جناب الطاف حسین کے معاملے پرہم ہروقت ساتھ ہیں اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ میونسپل ورکرزٹریڈیونینز الائنس کے ایم سی وڈی ایم سیزکے صدرسیدذوالفقارشاہ ، سینئر نائب صدرملک محمدنواز، سجن یونین سی بی اے کے ایم سی،یونائٹیڈورکرزیونین جمشیدزون ڈی ایم سی ایسٹ، یونائٹیڈ ورکرزموومنٹ ڈیم ایم سی ساؤتھ صدر،لیبریونین لیاری زون ،سجن یونین ڈی ایم سی ویسٹ کے مرکزی عہدیداران اورکارکنان پرمشتمل بڑے وفدکے ہمراہ ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کی اورقائدتحریک جناب الطا ف حسین سے بھرپور یکجہتی کااظہارکیا۔متحدہ لیبرفیڈریشن کے مختار احمداعوان کے وفدنے دھرنے میں شرکت کی اورجناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہارکیا۔معروف بزرگ سیاستداںیعقوب بندھانی کے ہمراہ مہاجررابطہ کونسل پاکستان کے وفدنے ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کی ۔اس موقع پریعقوب بندھانی نے جناب الطاف حسین کی صحت وسلامتی اوردرازی عمر کے لئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین مہاجروں کے ہی نہیں بلکہ تمام قومیتوں کے رہبرورہنماء ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ مشکل وقت میں جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اورکسی صورت ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔آل کراچی تاجراتحادکے صدرحاجی انصاربیگ قادری ،سچل ٹائمزکے چیف ایڈیٹرمختارطارق عزیزاورسینئررپورٹر حسن عسکری ،روزنامہ مارننگ اسپیشل کے چیف رپورٹرامجد شاہ نے اپنے وفدکے ہمراہ ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کی ۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان ،منتخب حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی اورایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان نے وفودکی آمدکاخیرمقدم کیااوران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جس جس نے بھی ہماراساتھ دیاہے ہم ان کے ممنون ومشکورہیں اورزندگی بھران کااحسان یادرکھیں گے۔