Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے گذشتہ چارروزسے جاری ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے میں ہندو،سکھ اورکرسچن برادری سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات کی شرکت اورجناب الطا ف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے دعائیں


 Posted on: 6/6/2014 1
قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے گذشتہ چارروزسے جاری ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے میں ہندو،سکھ اورکرسچن برادری سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات کی شرکت اورجناب الطا ف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے دعائیں

کراچی ۔۔۔6؍جون2014ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے نمائش چورنگی پرایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے کے چوتھے روزمختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے وفودنے بھی شرکت کی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین سے یکجہتی کیااوراپنے اپنے مذاہب کے مطابق جناب الطا ف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرسمیت تمام مشکلات،پریشانیوں اور سازشوں کے خاتمے کے لئے دعائیں کیں۔نمائش چورنگی پرجاری ایم کیوایم کے دھرنے میں نیواپوسٹک چرچ پاکستان کے افراہیم روشن کے قیادت میں بڑے وفدنے ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کی ۔وفدمیں بینڈبھی شامل تھاجنہوں نے مخصوص اندازمیں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کے لئے دعائیہ اشعارپیش کیے ’’آچکاہوں تیرے درپراب دعاکے واسطے ۔۔۔دست بستہ چشم گریاں التجاکے واسطے ،آیاخالی ہاتھ ہوں اے خداوندکریم۔۔۔کرکرم مجھ پرتوشاہِ انبیاء کے واسطے ‘‘گیت کی شکل میں گائے۔ اسی طرح ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے میں مینج مکھ ہنومان مندرکے گدی نشین رام ناتھ مہاراج کی سربراہی میں مختلف مندروں کے گدی نشین بابوگانجی،بھان جی،ڈاپالعل ،وجے چوہان،مہش کمار،جینتی اوردھیرج نے شرکت کی اورہندوبرادری کی جانب سے مکمل یکجہتی کااظہارکیاہندوبرادری کی طرف الطاف حسین سے محبت وعقیدت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین نے ہندوبرداری کوتحفظ فراہم کیااوران پرمظالم کے خلاف آوازاٹھائی۔انہوں نے کہاکہ آج الطاف حسین مشکل میں ہیں لیکن وہ خودکوتنہانہیں سمجھیںآج ان کی ہندومائیں بہنیں،بزرگ اورنوجوان ان کے ساتھ ہیں اورمرتے دم تک الطاف حسین کاساتھ نہیں چھوڑے گے۔آل پاکستان سنکھ ویلفیئرکمیونٹی کے چیئرمین سرداربھولاسنگھ کی قیادت میں سکھ برادری کے سردارلکشمن سنگھ،سردارراج کمارسنگھ،سردارپونم سنگھ،سرداردیال سنگھ، سرداراجیت سنگھ،سردارسروان سنگھ،سردارگرسکھ سنگھ،سردارامرسنگھ اورسردارلکشمن سنگھ نے وفدکی شکل میں ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اورجناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے ان کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔شدھانی دربارچھتیس گڑھ انڈیاکے سنت یڈشٹرلعل نے اپنے نمائندہ خصوصی اورشدھانی دربارکے جنرل سیکریٹری کروڑی رام کے ذریعے جناب الطا ف حسین سے یکجہتی کے لئے خصوصی طورپربھیجاہے۔اس موقع پرکروڑی رام نے نمائش چورنگی پر جاری ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے میںیہ پیغام پڑھ کرسنایااورکہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ جوبھی سلوک اختیارکیاجارہاہے وہ انتہائی افسوسناک ہے جس پرانڈیااورپاکستان میں تمام ہندوکمیونٹی بے چین ہے اورجناب الطا ف حسین کی صحت وسلامتی کے لئے دعاگوہے۔

12/21/2024 7:26:23 PM