احمد رضا قصوری ، شوکت عزیزاورافتخارعارف کا قائد تحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی
احمد رضا قصوری نے سابق صدرپرویز مشرف کی جانب سے خیرسگالی کاپیغام پہنچایا
لندن۔۔۔6، جون2014ء
آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما احمد رضا قصوری نے جمعہ کے روز ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور سابق صدرپاکستان پرویزمشرف کی جانب سے اظہاریکجہتی اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے اے پی ایم ایل کے صدرپرویز مشرف ، پارٹی کے تمام رہنماء اورکارکنان کی جانب سے جناب الطاف حسین کی حراست پر اپنی تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم پاکستان شوکت عزیز اور معروف دانشور افتخارعارف نے بھی فون کرکے جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم سے یکجہتی کااظہارکیا۔