ہزارہ صوبہ تحریک کے سربراہ باباحیدرزمان کی سیدامین الحق سے ٹیلی فون پرگفتگو
الطاف حسین نے مجھے اپنابھائی بنایاہے آج مشکل کی گھڑی میں ہزارہ صوبہ تحریک کاایک ایک کارکن الطاف حسین کے ساتھ ہے
نمائش چورنگی پرایم کیوایم کے دھرنے میں باباحیدرزمان کاقائدتحریک جناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہار
کراچی ۔۔۔5، جون 2014ء
بزرگ سیاستدان اورہزارہ صوبہ تحریک کے سربراہ باباحیدرزمان نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے مجھے اپنابھائی بنایاہے اور ہزارہ صوبہ کے لئے ہماراساتھ دیکرانہوں نے ثابت کیاہے کہ وہ ہمارے بھائی ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نمائش چورنگی پرجاری ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے میں رابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق سے ٹیلیفون پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔باباحیدرزمان نے کہاکہ ہزارہ صوبہ تحریک کاہرکارکن ہرکڑے وقت میں اورمشکل کی اس گھڑی میں الطاف حسین کے ساتھ کھڑاہے اوررہے گا۔انہوں نے جناب الطا ف حسین کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے بتایاکہ ان کی تحریک کاوفددھرنے میں شریک ہے ۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق نے باباحیدرزمان کاشکریہ اداکیااورکہاکہ مشکل کی گھڑی میںآپ کی حوصلہ افزائی ہمیں نئی ہمت حوصلہ ء بخشے گا