سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم حسین اور سابق ہائی کمشنرواجدشمس الحسن کی لندن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹیکے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت اوررابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان سے ملاقات
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے جناب الطا ف حسین کے نام خیرسگالی کاپیغام پہنچایا
آزمائش کی اس گھڑی میں قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں سے
مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔ڈاکٹرعاصم حسین
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹرالیاس بلورنے بھی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے گفتگو
ہم مشکلات کے ان لمحات میں الطاف بھائی اوران کے کارکنوں کے ساتھ ہیں۔سینیٹرالیاس بلور
دینی اسکالرمحترمہ خانم طیبہ بخاری، سابق کرکٹر سرفرازنواز، ممتاز فنکار عمرشریف اوردیگرشخصیات کاقائدتحریک الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی
لندن۔۔۔5 جون 2014ء
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم حسین اور لندن میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنرواجدشمس الحسن نے جمعرات کی شام انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت اوررابطہ کمیٹی کے دیگر ا رکان سے ملاقات کی ۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے جناب الطا ف حسین کے نام خیرسگالی کاپیغام پہنچایا، جناب الطا ف حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔ ڈاکٹرعاصم حسین اور واجد شمس الحسن نے اس موقع پر کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے خیرسگالی اوریکجہتی کے اظہارپر ان کاشکریہ اداکیا۔ دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹرالیاس بلورنے بھی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے گفتگوکی اورجناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی۔سینیٹرالیاس بلور نے کہاکہ ہم مشکلات کے ان لمحات میں الطاف بھائی اوران کے کارکنوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک لبرل جماعت ہے اورایک لبرل اورروشن خیال جماعت کی حیثیت سے اے این پی ،ایم کیوایم کے ساتھ ہے ۔ دریں اثناء ممتازدینی اسکالرمحترمہ خانم طیبہ بخاری، سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفرازنواز، ممتاز فنکار عمرشریف اوردیگرشخصیات نے بھی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے جناب الطا ف حسین کی خیریت دریافت کی اوران سے مکمل یکجہتی کااظہارکیا۔