Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کے وکلاء فیصلہ کریں گے کہ اگلا قانونی قدم کب اٹھانا ہے اور ضمانت کیلئے درخواست کب دینی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


جناب الطاف حسین کے وکلاء فیصلہ کریں گے کہ اگلا قانونی قدم کب اٹھانا ہے اور ضمانت کیلئے درخواست کب دینی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 6/5/2014 1
جناب الطاف حسین کے وکلاء فیصلہ کریں گے کہ اگلا قانونی قدم کب اٹھانا ہے اور ضمانت کیلئے درخواست کب دینی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
قائد تحریک الطاف حسین کی صحت کے متعلق ان کے لاکھوں، کروڑوں چاہنے والے عوام بہت فکر مند ہیں
الطاف حسین سے یکجہتی کے پر امن اظہار نے پوری دنیا میں ثابت کردیا ہے کراچی امن پسندوں کا شہر ہے، فاروق ستار
دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک الطاف حسین کے چاہنے والوں کو ان کے علاج معالجے، زندگی کی حفاظت اور کسی قسم کا دباؤ نہ ڈالنے کی یقین دہانی نہیں کروا دی جاتی، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار کی الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے مظاہرے کے تیسرے روز نمائش چورنگی پر صحافیوں کو پریس بریفنگ
کراچی ۔۔۔05جون2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج دھرنے کے تیسرے روز بھی الطاف حسین کے چاہنے والے ہزاروں کی تعدا میں نمائش چورنگی پر دھرنا دے رہے ہیں اور اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ، یہ دھرنا اور ملک کے دیگر شہروں میں دھرنے اپنی جگہ اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک جنا ب الطاف حسین کے چاہنے والوں کواس بات کی یقین دہانی نہیں کروائی جاتی کہ جناب الطاف حسین کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ،ان کی زندگی محفوظ ہے اور ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھو ں نے نمائش چورنگی پر جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ دھرنے کے مقام کے تیسرے روز میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز جناب الطاف حسین کا لندن سیکریٹریٹ رابطہ ہوا تھا جہاں جناب الطاف حسین نے بات کی اور اس موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی بھی ان سے گفتگو ہوئی لیکن ایم کیوایم نے تاحال دھرنا جاری رکھا ہوا ہے ، گزشتہ روز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تاجر برادری ، کاروبار انجمنوں ، ٹرانسپوٹرز اور صنعتکاروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے کہہ دیا تھا کہ وہ اپنے معمول کی سرگرمیوں کو بحال کر لیں اور اپنے کاروباری مراکز ، دفاتر ، تعلیمی اور دیگر ادارے کھول لیں جس کے نتیجے میں آج ٹریفک بھی رواں دواں ہے اور تجارتی مراکز بھی کھل گئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے ڈاکٹروں نے انکو مزید ٹیسٹ تجویز کئے ہیں اور ان ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد ہی ڈاکٹر کوئی فیصلہ کریں گے جس کے بعد جناب الطاف حسین کے وکلاء قانونی چارہ جوئی کریں گے، جناب الطاف حسین کے وکلاء فیصلہ کریں گے کہ اگلا قانونی قدم کب اٹھانا ہے اور ضمانت کیلئے درخواست کب دینی ہے ۔انھوں نے ایم کیو ایم کے کارکنا ن کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان کیلئے سب سے زیادہ تشویش کی بات قائد تحریک الطاف حسین کی صحت ہے جس کے متعلق الطاف حسین کے لاکھوں ، کروڑوں عوام بہت زیادہ فکر مند ہیں اور یہ پرامن دھرنے بھی اسی لئے ہیں کہ ہم دنیا کو اپنی تشویش سے آگاہ کرسکیں اور صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں گزشتہ تین روز سے یکجہتی کااظہار جس پرامن طریقے سے ہوا ہے اس سے پوری دنیا میں اس تاثر کو رد کردیا ہے کہ کرا چی پر تشدد شہر ہے اوریہ ثابت ہوا ہے کہ کراچی پرامن اور امن پسندوں کاشہر ہے جوکہ الطاف حسین کے چاہنے والوں کی بڑی کامیابی ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ سمیت پاکستان بھر میں تاجر برادری سمیت تمام طبقات کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کرنے اور دھرنے کی مستقل کورریج پر تمام میڈیا ہاؤسز ، ٹیلی ویژن چینلز کاشکر یہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح ہر طبقے کے افراد بلڈرز ، کلیئر فاورڈنگ ایجنٹ ،پورٹ پر کام کرنے والے ، ٹیچر ایسوسی ایشن ، پرائیویٹ اسکول کی منجمنٹ ، وکلاء ، علمائے کرام ، تاجر ، صنعتکار وں،سیاسی جماعت کے رہنما ؤں، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی کے عہدیداران یہاں آئے انہوں نے یکجہتی کااظہا رکیا اور تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہم ان کابھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس ضمن میں لوگوں نے ہم سے تعاون کیا جس کے باعث شرپسندوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ملا ۔

12/21/2024 7:33:48 PM