Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی کی وفد کے ہمراہ سندھ کے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری


 Posted on: 6/4/2014 1
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی کی وفد کے ہمراہ سندھ کے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری
قائد تحریک الطاف حسین کی جلد و مکمل صحتیابی ، انکے خلاف ہونے والی سازشوں کے خاتمے اور جان و مال کی حفاظت کے لئے خصوصی دعائیں 
بھٹ شاہ۔۔ ۔ 04جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق احمد منگی کی سربراہی میں قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے سندھ کے معروف صوفی شاعر و بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے مزار پر حاضری دیکر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔وفد میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی، ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن وحید عباسی ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکا سن غلام رسول سموں، سراج راجپوت سمیت ایم کیوایم بھٹ شاہ ذون کے ذمہ داران و کارکنان اور اندرون سندھ میں ایم کیو ایم کے مختلف ذونز سے تعلق رکھنے والے کارکنان و ہمدرد عوام بھی انکے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد نے قائد تحریک الطاف حسین کی جلد و مکمل صحتیابی اور انکے خلاف ہونے والی سازشوں کے خاتمے سمیت دعاکی کہ اللہ رب العزت جناب الطاف حسین کو اپنی حفظ و اما ن میں رکھے اوران کی تمام مشکلات حل فرمائے ۔

12/21/2024 7:09:04 PM