Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر کے مخیر حضرات کی جانب سے جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر دیئے گئے دھرنے کے شرکاء میں کھانے پینے کی اشیاء، پانی کی بوتلیں اور مشروبات تقسیم کئے جاتے رہے


 Posted on: 6/4/2014 1
شہر کے مخیر حضرات کی جانب سے جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر دیئے گئے دھرنے کے شرکاء میں کھانے پینے کی اشیاء، پانی کی بوتلیں اور مشروبات تقسیم کئے جاتے رہے 
شہربھی رضاکارانہ طور پر گزشتہ روز 3 جون کی شام سے ہی بند ہے اور دھرنے کے شرکاء شدید گرمی، دھوپ اور پیاس کی پرواہ کئے بغیر 3جون کی شام سے بیٹھے ہیں
جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے کارکنان و عوام کا آئینی و قانونی حق ہے، مخیر حضرات
کراچی ۔۔۔4، جون2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو لندن میں خرابی صحت کے باوجودمنی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لئے جانے پر نمائش چورنگی پرجناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے دیئے گئے دھرنے کے دوسرے روز دھرنے کے شرکاء میں شہر کے مخیر حضرات کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء ، پانی کی بوتلیں اور مشروبات تقسیم کئے جاتے رہے ۔جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر بھی رضاکارانہ طور پر گزشتہ روز 3جون کی شام سے ہی بند ہے جس کے باعث دھرنے کے شرکاء شدید گرمی ، دھوپ اور پیاس کی پرواہ کئے بغیر 3جون کی شام سے بیٹھے تھے ۔ شہر کے مخیر حضرات نے دھرنے کے شرکاء میں از خود کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں اور دھرنے کے شرکاء کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر مخیر حضرات کا کہنا تھا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور خرابی صحت کے باوجود لندن میں انہیں حراست میں لئے جانے پر ملک بھر میں ایم کیوایم کے کارکنان و عوام جو دھرنے دے رہے ہیں وہ ان کا آئینی و قانونی حق اور اپنے قائد جناب الطاف حسین سے دلی عقیدت و محبت کااظہار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاء جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے جب تک چاہیں بیٹھیں ہم انہیں ہر سہولت کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور ہمارایہ عمل بھی جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی ہے۔

12/3/2024 9:27:28 AM