ایم کیوایم نے قائدتحریک جناب الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے فوری نمائش چورنگی پرپرامن دھرنے کااعلان کردیا
صوبہ پنجاب،بلوچستان،خیبرپختونخواہ،سندھ ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ملک بھرکے عوام قائدتحریک سے اظہاریکجہتی کے لئے اپنے اپنے شہروں کے پریس کلبوں پرپرامن طریقے سے احتجاجی دھرنادیں،رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔3، جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی باہمی مشاوات کے بعداس نتیجے پرپہنچی ہے کہ قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے حوالے صورتحال انتہائی حساس ہے اورایم کیوایم پرامن طریقے سے صورتحال کامقابلہ کریگی۔انہوں نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ اپنی فیملیزاور دیگراہل خانہ کے ہمراہ فوری طورپرنمائش چورنگی پر دھرنادیں اورقائدتحریک جناب الطا ف حسین سے اپنے عشق ،محبت اورعقیدت کااظہارکریں۔حیدرعباس رضوی نے صوبہ پنجاب،بلوچستان،خیبرپختونخواہ ،سندھ ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ملک بھرکے حق پرست عوام ماؤں بہنوں،بزرگوں،نوجوان طلبہ وطالبات سے اپیل کی کہ وہ بھی قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی ،عشق ومحبت کے اظہارکے لئے فوری طورپراپنے اپنے شہروں کے پریس کلبوں پرپرامن طورپردھرنادیں اوراس بات کاانتظار کریں کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کب ہم سے بات کرتے ہیں۔