Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اور سینیٹرنسرین جلیل کی وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات


ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اور سینیٹرنسرین جلیل کی وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات
 Posted on: 6/2/2014 1
ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اور سینیٹرنسرین جلیل کی وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات
کراچی کے4اہم پروجیکٹس K-4 منصوبہ،لیاری ایکسپریس وے،سرکلرریلوے اورS-3منصوبوں کی منظوری کے حوالے سے گفتگو
بجٹ 2014-15میں K-4،لیاری ایکسپریس وے،سرکلرریلوے اورS-3کے 
منصوبوں کوشامل کرکے بجٹ میں رقم مختص کی جائے ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورسینیٹرنسرین جلیل
کراچی 2کروڑسے زائدآبادی پرمشتمل قومی شہرہے جوہرسال قومی خزانے میں70فیصدسے زائدریونیوجمع کراتاہے 
تاہم اس شہراوراس کے عوام کووہ سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں جوانہیں ملنی چاہئے اوران کاحق ہے
کراچی کے چاروں منصوبے K-4،لیاری ایکسپریس وے،سرکلرریلوے اورS-3کے منصوبوں کونہ صرف پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائیگا، اسحاق ڈار
وفاق نے ان منصوبوں کے لئے 2014-15کے بجٹ میں رقم بھی مختص کردی ہے
اب سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان منصوبوں کے لئے اپنے حصہ ڈال کرانہیں مکمل کرے
خالدمقبول صدیقی اورسینیٹرنسرین جلیل نے کراچی کے عوام کی جانب سے چاروں منصوبوں کے لئے بجٹ میں رقم مختص کرنے پروزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اوروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاشکریہ اداکیا
اسلام آباد:۔۔۔2جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرورکن قومی اسمبلی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اوررکن رابطہ کمیٹی سینیٹرنسرین جلیل نے پیرکے روزوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ان کے چمبر میں ملاقات کی اوران سے کراچی کے4اہم پروجیکٹس K-4 منصوبہ،لیاری ایکسپریس وے،سرکلرریلوے اورS-3منصوبوں کی منظوری کے حوالے سے گفتگوکی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی 2کروڑسے زائدآبادی پرمشتمل قومی شہرہے جوہرسال قومی خزانے میں70فیصدسے زائدریونیوجمع کراتاہے تاہم اس شہراوراس کے عوام کووہ سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں جوانہیں ملنی چاہئے اورجو ان کاحق ہے۔انہوں نے بتایاکہ گذشتہ دنوں ایکنک کے اجلاس میں وفاق نے کراچی کے چاراہم ترقیاتی منصوبوں کویکسرمنسوخ کردیا گیا تھاجس سے کراچی کے عوام میں شدیدبے چینی اورگہری تشویش پائی جارہی ہے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورنسرین جلیل نے اسحاق ڈارسے کہاکہ وہ بجٹ 2014-15ء میںK-4،لیاری ایکسپریس وے،سرکلرریلوے اورS-3کے منصوبوں کوشامل کرکے منصوبوں کے وفاق کی جانب سے بجٹ میں رقم مختص کریں تاکہ ان منصوبوں کوجلدازجلد پائیہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے اورکراچی کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی کوختم کیاجاسکے۔اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے خالدمقبول صدیقی اور سینیٹر نسرین جلیل کو یقین دلایاکہ کراچی کے چاروں منصوبے K-4،لیاری ایکسپریس وے،سرکلرریلوے اورS-3کے منصوبوں کونہ صرف پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائیگابلکہ وفاق نے ان منصوبوں کے لئے 2014-15کے بجٹ میں رقم بھی مختص کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان منصوبوں کے لئے اپنے حصہ ڈال کران منصوبوں کومکمل کرے۔ اس موقع پرخالدمقبول صدیقی اورسینیٹرنسرین جلیل نے کراچی کے منصوبوں کوبجٹ میں شامل کرنے اوران کے لئے وفاق کی جانب سے رقم مختص کرنے پروزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اوروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاشکریہ اداکیا۔

9/29/2024 4:20:00 AM