Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اورراجہ پرویز اشرف سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ٹیلی فون پر رابطہ


سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اورراجہ پرویز اشرف سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 6/2/2014 1
سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اورراجہ پرویز اشرف سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ٹیلی فون پر رابطہ
یوسف رضا گیلانی اورراجہ پرویز اشرف کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے پراظہارمذمت
حکومت، اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے سے بازرہے، الطاف حسین کا مطالبہ
آپ، اللہ کے انصاف پر بھروسہ رکھیں ، اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہے اندھیرنہیں ہے، الطاف حسین
کسی بھی ماں باپ کیلئے جوان اولاد کی جدائی سے بڑھ کر کوئی اور صدمہ نہیں ہوتا، الطاف حسین
ایم کیوایم اس آزمائش کی گھڑی میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، الطاف حسین
یوسف رضا گیلانی اورراجہ پرویز اشرف نے الطاف حسین کے خیالات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا
لندن ۔۔۔3،جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق وزرائے اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی اورراجہ پرویز اشرف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اللہ کے انصاف پر بھروسہ رکھیں ، اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہے اندھیرنہیں ہے ۔ انشاء اللہ سچ کا بول بالا ہوگا اور جھوٹوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔راجہ پرویزاشرف نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس طرح آزمائش کے وقت مجھ جیسے ایک غریب ومتوسط طبقہ کے سیاسی کارکن کی حوصلہ افزائی کی ہے اسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ میرے پاس آپ کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آپ کے اس بیان کو بے حدسراہا ہے اور وہ اس کڑے وقت میں ایم کیوایم کی حمایت پر اس کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت وتندرستی اور درازی عمر عطافرمائے اورآپ کا حق پرستانہ مشن کامیابی سے ہمکنار ہو۔(آمین)
دریں اثناء جناب الطاف حسین نے یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے آپ کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹایا گیا پھر آپ کے جوان بیٹے کو اغواء کیا گیا جوآج تک بازیاب نہیں کرئے گئے ہیں۔ کسی بھی ماں باپ کیلئے جوان اولاد کی جدائی سے بڑھ کر کوئی اور صدمہ نہیں ہوتا۔ ابھی آپ اس صدمہ سے ہی نہیں سنبھل پارہے ہیں کہ اب آپ پر سیاسی انتقام کی بنیاد پر مقدمات قائم کرکے آپ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ آپ اور پی پی پی کے دیگر رفقاء کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ان سیاسی انتقامی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہوں اور حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے سے بازرہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اصولی طور پر پی پی پی کی اعلیٰ ترین قیادت کو اپنی جماعت کے رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے پر خاموش نہیں رہنا چاہیے تھا اور اس پر سخت احتجاج کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے یوسف رضا گیلانی سے کہاکہ آپ کی جماعت کا خواہ کوئی بھی رویہ ہو لیکن ایم کیوایم اس آزمائش کی گھڑی میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ ہرظلم وناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔یوسف رضا گیلانی نے جناب الطاف حسین کے خیالات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

9/29/2024 4:16:11 AM