Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطا ف حسین کامعاشی ویژن پاکستان کے غریب عوام کے معاشی مسائل کاواحدحل ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


قائدتحریک جناب الطا ف حسین کامعاشی ویژن پاکستان کے غریب عوام کے معاشی مسائل کاواحدحل ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 6/1/2014 1
قائدتحریک جناب الطا ف حسین کامعاشی ویژن پاکستان کے غریب عوام کے معاشی مسائل کاواحدحل ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
ایم کیوایم کاوفاقی شیڈوبجٹ ملک کے غریب عوام کی امنگوں کانمائندہ ہوگاجبکہ صوبائی بجٹ سندھ غریب عوام کے مسائل کا آئنیہ دارہوگا
الطاف حسین ملک کے ہرشہری کوبااختیاربناناچاہتے ہیں،عوام بااختیارہونگے توپاکستان بااختیارہوگااورترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑاہوسکے گا
ایم کیوایم جناب الطا ف حسین کے معاشی ویژن کولیکرچل رہی ہے،ایم کیوایم نے ہمیشہ وفاق کی سطح پرکراچی کے مسائل کواجاگرکیا
ہم نے کراچی کے لئے 150ارب روپے مختص کرنے کی بات کی ہے،وفاق کی جانب سے منسوخ کیے گئے کراچی کے 4ترقیاتی منصوبوں سمیت سندھ کے 11ترقیاتی منصوبوں کو فی الفورمنظورکیاجائے
سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کوملک کے ترقیاتی بجٹ اورفیصلہ سازی کے منصوبوں میں نظراندازکرنے روش کوبرقراررکھاگیاتووہاں کے عوام اپنے انتظامی خود مختاری کامطالبہ کرنے میں حق بجانب ہونگے 
65برسوں سے جاری غریب کوغریب تراورامیرکوامیرتربنانے کے روایتی بجٹ کاخاتمہ کیاجائے
اگرعوام کے ساتھ ناانصافیوں کاحق تلفی کاسلسلہ نہ روکاتوان کااحساس محرومی احساس بیگانگی میں تبدیل نہ ہوجائے
ایم کیوایم نے شیڈوبجٹ میں وزیراعظم پاکستان ،وفاقی وزیرخزانہ ،وزیراعلیٰ سندھ اورصوبائی خزانہ کے سامنے اپنے حلقوں کے عوام کے مسائل کواجاگرکیاہے 
حق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ اتوارکی شام خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں وفاق اورصوبہ سندھ کے لئے ایم کیو ایم کی جانب سے تیارکردہ شیڈو بجٹ برائے سال 2014-15کے حوالے سے ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی پریس کانفرنس
کراچی۔۔۔یکم جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے معاشی ویژن کولیکرچل رہی ہے،قائدتحریک جناب الطاف حسین ملک کے ہرشہری کوبااختیاربناناچاہتے ہیں الطا ف حسین کامعاشی ویژن پاکستان کے غریب عوام کے معاشی مسائل کاواحدحل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہدکے نتیجے میں سندھ کوپہلی باروسائل کی بنیادپرحصہ ملناشروع ہوا،ایم کیوایم نے ہمیشہ وفاق کی سطح پرکراچی کے مسائل کواجاگرکیا،ہم نے کراچی کے لئے 150ارب روپے مختص کرنے کی بات کی ہے،کراچی معیشت کاحب ،ترقی کاانجن ہے جوقومی شہرکااعزازرکھتاہے جہاں ہرزبان بولنے والا آبادہے۔انہوں نے بجٹ بنانے والوں مطالبہ ہے کہ وہ انصاف کریں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کاوفاقی شیڈوبجٹ ملک کے غریب عوام کی امنگوں کانمائندہ ہوگاجبکہ صوبائی بجٹ سندھ غریب عوام کے مسائل کا آئنیہ دارہوگا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے مطالبہ کیاکہ ایکنک کے اجلاس وفاق کی جانب سے منسوخ کیے گئے کراچی کے 4ترقیاتی منصوبوں سمیت سندھ کے 11ترقیاتی منصوبوں کو فی الفورمنظورکیاجائے،65برسوں سے جاری غریب کوغریب تراورامیرکوامیرتربنانے کے روایتی بجٹ کاخاتمہ کیاجائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حق پرست اراکین اسمبلی رشیدگوڈیل،سینیٹرحسیب خان،سیدسرداراحمد،خواجہ اظہارالحسن اوریوسف شاہوانی کے ہمراہ اتوارکی شام خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں وفاق اورصوبہ سندھ کے لئے ایم کیو ایم کی جانب سے تیارکردہ شیڈو بجٹ برائے سال 2014-15کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین پاکستان کے عوام کوبااختیاربناناچاہتے ہیں کیونکہ اگرعوام بااختیارہونگے توپاکستان بااختیارہوگااورترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑاہوسکے گا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ الطاف حسین کا معاشی ویژن ہی پاکستان کومعاشی لحاظ سے ترقیافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑاکرسکتاہے الطاف حسین پاکستان کوقرض لینے والاملک نہیں بلکہ قرضہ دینے والاملک بناناچاہتے ہیں بدقسمتی سے آج ہم پوری دنیامیں قرضہ مانگے کے لئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جوالطا ف حسین کے ویژن کے مطابق گذشتہ دو سالوں سے ملک کے بجٹ سے قبل عوامی تجاویزپرمبنی شیڈوبجٹ پیش کرتی رہی ہے اوراس مرتبہ بھی ہم وفاق اورسندھ کاشیڈوبجٹ پیش کرینگے، ایم کیوایم کاوفاقی شیڈو بجٹ ملک کے غریب عوام کی امنگوں کانمائندہ ہوگاجبکہ صوبائی بجٹ سندھ غریب عوام کے مسائل کاآئینہ دارہوگا،ایم کیوایم کے تحت وفاقی شیڈوبجٹ برائے سال 2014-15پیرکے روز پیر پیش کیاجائے گاجبکہ صوبائی سندھ کاشیڈوبجٹ5جون کوپیش کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم تحت پیش کیے جانے والے شیڈوبجٹ میں وزیراعظم پاکستان ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورصوبائی خزانہ سیدمرادعلی شاہ کے سامنے اپنے حلقوں کے عوام کے مسائل کواجاگرکرینگے اوران کے حل کے لئے موثرتجاویزدینگے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پہلے بھی عوام کے مسائل سے وقتاًفوقتاًوزیراعظم اوروزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کرتے رہے ہیں دوکروڑسے زائدآبادی والے شہرکراچی کاحصہ ملک کی معیشت میں60سے 70فیصدہے جبکہ ملک کی مجموعی پیداوارمیں جی ڈی پی میں کراچی کاحصہ 30سے 40 فیصد ہے لیکن گذشتہ پانچ برسوں کراچی سمیت سندھ کے دیگربڑے شہری علاقوں کی اہمیت کوبجٹ میں نظراندازکیاجاتارہاہے یہ تمام شہرٹیکسوں مدمیں اہم کرداراداکرتے ہیں اس باوجود ان شہروں کے عوام کوترقیاتی بجٹ میں ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے جائزحصہ نہیں دیاجاتا۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں پہلی مقامی حکومتوں کاوجودنہیں ہے جس کے باعث عوام کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہواہے اوراگر صورتحال میں سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کوملک کے ترقیاتی بجٹ اورفیصلہ سازی کے منصوبوں میں نظراندازکرنے روش کوبرقراررکھاگیاتووہاں کے عوام اپنے انتظامی خود مختاری کامطالبہ کرنے میں حق بجانب ہونگے جوکسی طورناجائزنہیں ہوگالہٰذاملک اورسندھ کی ترقی کے لئے ہمارامطالبہ ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں عوام کے ساتھ ناانصافی بندکرکے شہری علاقوں بالخصوص کراچی کے عوام کوان کاجائزحق فراہم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب پیش کیے گئے شیڈوبجٹ میں کراچی سمیت سندھ کے دیگرشہری علاقوں میں فراہم ونکاسی آب کے مسائل،سرکلرریلوے،ماس ٹرانزٹ ،بجلی کے مسائل ،انفاراسٹریکچر،صنعتی انفارہ اسٹریکچرسمیت عوام کے معاشی استحکام کے لئے چھوٹی ،گھریلواورزرعی صنعتوں کے فروغ کے حوالے موثراورمفاصل تجاویزپیش کی ہیں اجنہیں بجٹ میں شامل کیاجائے توپاکستان اوراس کے عوام کومعاشی اوراقتصادی لحاظ سے مستحکم کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے خدشے کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگرعوام کے ساتھ ناانصافیوں کاحق تلفی کاسلسلہ نہ روکاتوان کااحساس محرومی احساس بیگانگی میں تبدیل نہ ہوجائے۔

9/29/2024 4:22:00 AM