Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ناظم آبا د کے اسکول پرنسپل فرحان شاہ کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ناظم آبا د کے اسکول پرنسپل فرحان شاہ کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت
 Posted on: 5/30/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ناظم آبا د کے اسکول پرنسپل فرحان شاہ کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت
اسکول پرنسپل کا قتل کراچی میں بسنے والے Intelligentia کو ختم کرنے کی سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی
مخصوص ایجنڈا کاحامل گروہ ملک بھر بالخصوص کراچی میں اساتذہ، علماء کرام،دانشوروں ، وکلاء ، انجینئرز ، ڈاکٹرز ، سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں سمیت بہترین اذہان کے حامل افراد کو چن چن کر نشانہ بنا رہا ہے، رابطہ کمیٹی
ٹارگٹ آپریشن کے دوران شہر میں پے در پے Intelligentia کو نشانہ بنایاجانا عوام کو تشویش اور خوف میں مبتلا کر رہاہے ،
حکومت ،اسکول پرنسپل فرحان شاہ سمیت دہشتگردی کا نشانہ بننے والےIntelligentia کے قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرے ،
پاکستا ن بھر بالخصوص کراچی میں مقیم علماء کرام، دانشوروں ، قلمکاروں ، اساتذہ ، وکلاء ، ڈاکٹرز ، انجینئرز کو جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے ،
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔30مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے ناظم آبا د گول مارکیٹ میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے نجی اسکول کے پرنسپل فرحان شاہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کراچی شہر میں بسنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے Intelligentia کو ختم کرنے کی سوچی سمجھی سازش کا حصہ قرار دیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مخصوص ایجنڈا کاحامل ملک دشمن گروہ ملک بھر بالخصوص میگا سٹی کراچی میں اساتذہ، دانشوروں ،علما ء کرام، وکلاء ، انجینئرز ، ڈاکٹرز ، سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں سمیت بہترین اذہان کے حامل افراد کو چن چن کر نشانہ بنا رہا ہے تاکہ ملک کو تباہی اور بربادی کے دھانے پر لاکر ملک و قوم کو غلامی اور جہالت کے اندھیروں میں دھکیل دیا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مسلسل ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں انتشارو فسادبرپا کرنے کیلئے ماہر افرا د کو قتل کرکے اور کبھی فرقہ واریت کی آگ پھیلانے کے لئے اعلیٰ اذہان کی حامل شخصیات کو نشانہ بنایا جاتا رہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے حسین آباد میں ڈاکٹر حسن علی کو انکے کلینک کے باہرفائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا اور آج شہر میں دن دھاڑے ایک اسکول کے پرنسپل کو گھات لگا کرسفاکی سے قتل کردیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے کراچی میں جاری ٹارگٹ آپریشن کی کامیابی کے دعوے اور تقاریریں کی جا رہی ہیں لیکن شہر میں پے در پے Intelligentia کو نشانہ بنائے جانے اور فرقہ واریت کے واقعات میں اضافہ عوام کو تشویش او ر خوف میں مبتلا کر رہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے مطالبہ کیاکہ وہ کراچی میں ملک دشمن گروہ کی جانب سے سوچی سمجھی سازش کے تحت Intelligentiaکو نشانہ بنائے جانے اور فرقہ واریت کی آگ کو ہوا دینے کی سازشوں کا نوٹس لیں اور آج ناظم آباد میں آج قتل ہونے والے اسکول پرنسپل فرحان شاہ سمیت گزشتہ دنوں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے اپنے شعبے کے ماہراذہان کے حامل افراد کے قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں اور ملک بھر بالخصوص کراچی میں مقیم علماء کرام، دانشوروں ، قلمکاروں ، اساتذہ ، وکلاء ، ڈاکٹرز ، انجینئرز کو جان ومال کا تحفظ فراہم کریں ۔ 

9/29/2024 4:17:49 AM