Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سکھ برادری کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کا واقعہ قابل مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


سکھ برادری کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کا واقعہ قابل مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/28/2014
سکھ برادری کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کا واقعہ قابل مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے لیے جناب الطاف حسین کا کردار قابل تحسین ہے،سردار رمیش سنگھ
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور سیف یار خان کی گرنتھ صاحب گردوارے میں سکھ برادری کے رہنما سردار رمیش سنگھ سے ملاقات 
کراچی ۔۔ ۔28مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور سیف یار خان کی نارائن پورہ میں واقع گردوارہ ’’ گرنتھ صاحب ‘‘ میں سکھ برادری کے رہنما چےئرمین سردار رمیش سنگھ ، وائس چےئر مین سرداربھولا سنگھ اور گردوارے کے پر دھان سردار بشن کاکا سنگھ سے ملاقات کی۔رابطہ کمیٹی نے سکھ برادری کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے پاکستان میں مذہبی رواداری پر زور دیا ہے اور ملک بھر کے عوام کو ایک دوسرے کے مذاہب کے احترام کا درس دیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہم سکھ برادری کی مقدس کتا ب کی بے حرمتی کے افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور قومی اسمبلی میں احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے سکھ برادری کے افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔اس موقع پر حق پرست ر کن صوبائی اسمبلی عارف بھٹی ، ایم کیوا یم شعبہ اقلیتی امور کے جوائنٹ انچارج پطرس یوسف،اقلیتی امور کمیٹی کے ارکان سردار کرشن سنگھ ،روشن مکیش ،انتھونی سموئیل اور سکھ برادری کے رہنماؤں اور سکھ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ملاقات کے موقع پر سکھ برادری کے رہنما چےئر مین سردار رمیش سنگھ نے سکھ برادری سے اظہار ہمدردی کرنے پر ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے لیے جناب الطاف حسین کے کردار کو سراہا ۔

9/29/2024 4:16:12 AM