Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے الیکٹرک کابجلی چوری نہ کرنے والے صارف کو زائد بل بھیجنا اور اس کی ادئیگی پر اصرار کر نا سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے، رابطہ کمیٹی


کے الیکٹرک کابجلی چوری نہ کرنے والے صارف کو زائد بل بھیجنا اور اس کی ادئیگی پر اصرار کر نا سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/28/2014
کے الیکٹرک کابجلی چوری نہ کرنے والے صارف کو زائد بل بھیجنا اور اس کی ادئیگی پر اصرار کر نا سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے، رابطہ کمیٹی
حق پرست عوامی نمائندوں کے پاس زائد بلوں سے متعلق عوامی شکایات کے انبار لگ گئے ہیں ،
کے الیکٹرک (K-Electric )کی انتظامیہ زائد بلوں پر فوری تو جہ دے اور ملوث افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کرے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
مو رخہ : 28مئی 2014 ء
متحدہ قو می موو منٹ کی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک (K-Electric) کی طرف سے بجلی کے صارفین کو زائد بلوں کے بھیجے جانے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ را بطہ کمیٹی نے کہا کے بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے منا سب اقدامات کی ضرورت ہے اور جو لوگ بجلی چوری کر رہے ہیں ان سے نیپرا کے قوانین کے مطابق زائد بلوں کی وصولی کی جانی چا ہئے مگر عوام کی طر ف سے یہ شکایات تواتر کے ساتھ آرہی ہیں کہ اکثر ایسے صارفین کو بھی چو ری کی مد میں اضافی بل بھیجے جا رہے ہیں جو بجلی کی چوری میں ملوث نہیں ہیں۔ صارفین جب اپنی شکایت کے الیکٹرک (K-Electric) کے متعلقہ دفتر میں دا خل کر تے ہیں تو ان سے کہا جا تا ہیں کہ اب بل بن چکا ہے اور اس کو لازمی جمع کر وانہ ہو گا ۔ را بطہ کمیٹی نے کہا کے اگر کسی صارف نے بجلی چوری نہیں کی اس کو زائد بل بھیجنا اور اس کی ادئیگی پر اصرار کر نا سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے، را بطہ کمیٹی نے کہا کے ایم کیو ایم کے عوامی نمائندوں کے پاس زائد بلوں سے متعلق شکایات کے انبار لگ گئے ہیں اور روزانہ لوگ اپنی شکایت کے حل کے لئے عوامی نمائدوں کے دفتر وں سے رجوع کر رہے ہیں، رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک (K-Electric )کی انتظامیہ پر زور دیا کہ زائد بلوں کی شکایت پر فوری تو جہ دیں اور اس میں ملوث افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کریں ۔

9/29/2024 4:18:33 AM