Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خادمِ حرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کا مشکور ہوں کہ انہوں نے عبد العزیز الغدیر جیسا سعودی سفیر پاکستان کو دیا، صوبائی وزیرِصنعت و تجارت رؤف صدیقی


خادمِ حرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کا مشکور ہوں کہ انہوں نے عبد العزیز الغدیر جیسا سعودی سفیر پاکستان کو دیا، صوبائی وزیرِصنعت و تجارت رؤف صدیقی
 Posted on: 5/27/2014
خادمِ حرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کا مشکور ہوں کہ انہوں نے عبد العزیز الغدیر جیسا سعودی سفیر پاکستان کو دیا، صوبائی وزیرِصنعت و تجارت رؤف صدیقی
سعودی سفیر عبد العزیز الغدیر کی خدمات پاکستانی عوام کیلئے ہمیشہ بہترین الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی، رؤف صدیقی 
پاکستان میں زلزلہ آیا تو عبد العزیز الغدیر پہاڑوں پر نظر آئے اور سیلاب آیا تو ٹھٹہ کے پانی میں مصیبت کے مارے پاکستانیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے،
حکومتِ سندھ اور پاکستان کی جانب سے سعودی سفیر عبد العزیز الغدیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،رؤف صدیقی 
مورخہ 27 مئی 2014
صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے سعودی کونسلیٹ کی جانب سے منعقد کی گئی سعودی سفیرعبد العزیز الغدیر کی الوداعی تقریب میں شرکت کی۔ رؤف صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خادمِ حرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کا مشکور ہوں کہ انہوں نے عبد العزیز الغدیر جیسا سعودی سفیر پاکستان کو دیا۔سعودی سفیر عبد العزیز الغدیر کی خدمات پاکستانی عوام کیلئے ہمیشہ بہترین الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی کہ وہ پاکستان میں بہترین اور تاریخی یادیں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ پاکستان میں زلزلہ آیا تو عبد العزیز الغدیر پہاڑوں پر نظر آئے اور سیلاب آیا تو ٹھٹہ کے پانی میں مصیبت کے مارے پاکستانیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے۔رؤف صدیقی نے مزید کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی جانب سے مسلم امت کے اتحاد کیلئے کی جانے والی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ میں حکومتِ سندھ اور پاکستان کی جانب سے سعودی سفیر عبد العزیز الغدیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ موجودہ سعودی سفیر ڈاکٹر فالح الرّحیلی کو سفارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

9/29/2024 4:17:33 AM