Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فرسودہ جاگیردارانہ نظام ،کرپٹ سیاسی کلچر اورپاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، الطاف حسین


فرسودہ جاگیردارانہ نظام ،کرپٹ سیاسی کلچر اورپاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، الطاف حسین
 Posted on: 5/27/2014
فرسودہ جاگیردارانہ نظام ،کرپٹ سیاسی کلچر اورپاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، الطاف حسین
فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورکرپٹ سیاسی کلچر کاجاری رہنا پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے سنگین خطرہ ثابت ہوسکتا ہے
ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، بے لگام سرمایہ درانہ نظام اور کرپٹ سیاسی کلچرکا خاتمہ ہی نئے ،مستحکم ، مضبوط اورترقی یافتہ پاکستان کاسنگ بنیاد ثابت ہوگا
فرسودہ جاگیردارانہ اوربے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے باعث غربت ، بیروزگاری، مہنگائی اور کرپشن عروج پر ہے
ایسی صورت میں پاکستان کی سرزمین کو جرات مند، بہادر اور مخلص قیادت کی اشد ضرورت ہے
پاکستان کے عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کو بچانا چاہتے ہیں یا پاکستان کو
اب پاکستان کے بچے بچے کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہونا چاہیے کہ کرپٹ سیاسی نظام کا خاتمہ کرو ۔۔۔پاکستان کو بچاؤ
لندن۔۔۔27،مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ فرسودہ جاگیردارانہ، بے لگام سرمایہ دارانہ نظام اورکرپٹ سیاسی کلچر کاجاری رہنا پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے سنگین خطرہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، بے لگام سرمایہ دارانہ ، غیرمنصفانہ نظام اور کرپٹ سیاسی کلچرکا خاتمہ ہی نئے ،مستحکم ، مضبوط اورترقی یافتہ پاکستان کاسنگ بنیاد ثابت ہوگا۔یہ بات انہوں نے منگل کی صبح رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کے روزمرہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ 
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ، بے لگام سرمایہ دارانہ ، غیرمنصفانہ نظام ،کرپٹ سیاسی کلچر اورپاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے لہٰذا پاکستان کے عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کو بچانا چاہتے ہیں یا پاکستان کو۔انہوں نے مزیدکہاکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوربے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے باعث ملک میں غربت ، بیروزگاری، مہنگائی اور کرپشن عروج پر ہے ، ملک میں انصاف کا نظام ہچکولے کھارہا ہے اور انصاف کے موجودہ نظام پر سے لوگوں کااعتماد اٹھ رہا ہے ۔ ایسی صورت میں پاکستان کی سرزمین کو جرات مند، بہادر اور مخلص قیادت کی اشد ضرورت ہے ۔ پاکستان کی سرزمین ،ایک ماں کی حیثیت رکھتی ہے جو اپنی غیرت وحمیت اور عزت وآبرو کے تحفظ کیلئے بہادر بیٹوں کی تلاش میں ہے اور چاہتی ہے کہ اس کے بہادر بیٹے پاکستان کو دیمک کی طرح کھانے والی برائیوں سے نجات دلانے کیلئے علم جہاد بلند کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب محب وطن عوام کو یہ طے کرلینا چاہیے کہ اگر ملک پر فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ، بے لگام سرمایہ دارانہ ، غیرمنصفانہ نظام اورکرپٹ سیاسی کلچر اورموروثی سیاست کاسلسلہ جاری رہاتو خاکم بدہن پاکستان کی سلامتی وبقاء کو شدید خطرہ لاحق ہوگا اوران فرسودہ گلے سڑے نظام اورکرپٹ سیاسی کلچر کا خاتمہ کرکے ہی پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنایاجاسکتا ہے۔ اب پاکستان کے بچے بچے کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہونا چاہیے کہ کرپٹ سیاسی نظام کا خاتمہ کرو ۔۔۔پاکستان کو بچاؤ۔
To abolish medievil feudal, uncontrolled capital, unjust system and save Pakistan.
جناب الطاف حسین نے کہاکہ گندگی اورپاکیزگی ایک دوسرے کی ضد ہے ، پاکستان ،پاک ہے اور فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ، غیرمنصفانہ نظام اور کرپٹ سیاسی کلچر گندگی ہے لہٰذا پاکستان کو محفوظ، مستحکم ،روشن اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے ان گندگی کا خاتمہ لازمی ہے ۔

9/29/2024 4:20:12 AM