Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد اشفاق قریشی کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم صدر مملکت ،وزیر اعظم ،وفاقی وزیر داخلہ و دیگر واقعہ کا نوٹس لیں،


کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد اشفاق قریشی کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم صدر مملکت ،وزیر اعظم ،وفاقی وزیر داخلہ و دیگر واقعہ کا نوٹس لیں،
 Posted on: 5/25/2014
کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد اشفاق قریشی کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم
صدر مملکت ،وزیر اعظم ،وفاقی وزیر داخلہ و دیگر واقعہ کا نوٹس لیں،
کراچی۔۔۔25مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 69کے کارکن محمد اشفاق قریشی کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 18مئی 2014ء کو محمد اشفاق قریشی کو پولیس اہلکاروں نے بھٹائی کالونی سے گرفتار کیا تھا اور آج محمد اشفاق قریشی شہید کی تشدد زدہ لاش ایدھی سینٹر سے ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کو پولیس اسٹیٹ بنا دیاگیا ہے،لگتا ایسا ہے کہ یہاں جنگل کا قانون نافذ ہے، غیرآئینی، غیر قانونی ا قدامات اورایم کیوایم کے کارکنان کو ماو روائے عدالت قتل کے واقعات پر ارباب اختیار اور ارباب اقتدار کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حکومت سے اپیلوں اور التجاؤں کے باوجود ہمارے کارکنان کو سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکارغیر قانونی طور پر گرفتار کرتے ہیں،انہیں بے پناہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کرکے انکی لاشیں شہر کے مختلف علاقوں میں پھینک دیتے ہیں،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب قائد تحریک جناب الطاف حسین کارکنان سے صبر کی اپیلیں کررہے ہیں تو دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان کی تشدد زدہ لاشیں دی جارہی ہیں یہ پولیس گردی نہیں تو اور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر قانون کے رکھوالے ہی قانون شکنی کریں گے تو انصاف کا حصول نا ممکن ہے۔انہوں نے صدر مملکت جناب ممنون حسین،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور تحقیقات کی جائیں اور ملوث پولیس اہلکاروں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔رابطہ کمیٹی نے محمد اشفاق قریشی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت کے لئے بھی دعاکی۔



9/29/2024 4:19:26 AM