Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام تبت سینٹر پر الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی تاریخی اور بے مثال ریلی نکالی گئی


ایم کیوایم کے زیراہتمام تبت سینٹر پر الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی تاریخی اور بے مثال ریلی نکالی گئی
 Posted on: 5/25/2014
ایم کیوایم کے زیراہتمام تبت سینٹر پر الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی تاریخی اور بے مثال ریلی نکالی گئی 
ریلی کے شرکاء تبت سینٹر پر قائم اسٹیج کے مقام سے تین ہٹی تک موجود تھے جبکہ اطراف کے علاقوں سے آنے والی سڑکوں پر 
بھی ہر جانب سر ہی سرنظرآرہے تھے 
انسانوں کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر اپنے قائد جناب الطا ف حسین سے اظہار یکجہتی تپتی دھوپ اور شدید گرمی میں دوپہر سے 
ریلی کے اختتام تک انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ موجود رہا
ریلی کے شرکاء سندھی ، بلوچ،پنجابی ، پختون ، سرائیکی اور دیگر زبانوں میں نعرے لگا رہے تھے اور اپنی روایتی لباس میں ملبوس تھے 
کراچی ۔۔۔25،مئی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اتوار کے روز ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر کے مقام پر بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے فقید المثال اور ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی تاریخی اور بے مثال ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں کی تعداد میں کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام و کارکنان ، مختلف قومیتوں اور مذہبی اقلیتوں کے افراد نے شرکت کی ۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں کے خطاب کے دوران ریلی کے شرکاء تبت سینٹر پر قائم اسٹیج کے مقام سے تین ہٹی تک موجود تھے جبکہ اطراف کے علاقوں سے آنے والی سڑکوں پر بھی ہر جانب سر ہی سر دکھائی دے رہے تھے اور انسانوں کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر اپنے قائد جناب الطا ف حسین سے اظہار یکجہتی تپتی دھوپ اور شدید گرمی میں دوپہر سے ریلی کے اختتام تک انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ موجود رہا ۔جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی میں شرکت کیلئے قافلے اور جلوس کراچی کے مختلف علاقوں کے علاوہ اندرون سندھ سے دوپہر کو ہی پہنچنا شروع ہوگئے تھے ۔قافلوں اور جلوسوں کے شرکاء گاڑیوں ، بسوں ، منی بسوں ، کاروں ، جیپوں اور دیگر سواریوں میں سوار تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ، ایم کیوایم اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی کے شرکاء سندھی ، پنجابی ، پختون ،بلوچ، سرائیکی اور دیگر زبانوں میں نعرے لگا رہے تھے اور اپنی روایتی لباس میں ملبوس تھے ۔ریلی کے انتظامات کی نگرانی کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین پنڈال میں موجود رہ کر کرتے رہے اور ریلی کے لئے قائم کی گئی کمیٹیوں کے اراکین کو ہدایات دیتے رہے ، شدید دھوپ اور گرمی کے باوجود ریلی تبت سینٹر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان مختلف ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے ۔ ریلی کے شرکاء جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اور محبت پر مبنی نعرے پرجوش انداز میں لگا رہے تھے اس موقع پر خواتین کا جوش و خروش بھی قابل دید تھا ۔ ریلی میں مسلم امہ کے مختلف مسالک کے جید علمائے کرام ،کرسچن ، ہنداورسکھ مذاہب کے رہنماؤں سمیت معروف کالم نگاروں ، تاجر انجمنوں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور جناب الطاف حسین سے دلی یکجہتی کااظہار کیا ۔ ریلی کے سلسلے میں تبت سینٹر پر زبردست انتظامات کئے گئے تھے اور تبت سینٹر کے بالکل سامنے کنٹینروں کی مدد سے دومنزلہ اسٹیج بنایا گیا تھا جبکہ تبت سینٹر سے مزار قائد اور اطراف کے علاقوں کو ایم کیوایم کے پرچموں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے لگائے گئے بینروں سے سجایا گیا تھا ۔ ریلی کے شرکاء کی سپر ہائی وے سے رہنمائی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور اس سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹیوں کے اراکین نے قافلوں اور جلوسوں کی رہنمائی کی جس کے باعث ٹریفک میں خلل واقع نہیں ہوا ۔ ریلی کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار ،حیدر عباس رضوی ، معروف کالم نگار مقتدا منصور ، آغا مسعود ، سینٹر و ممتا ز عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی ، صوبائی وزرا رؤف صدیقی ، فیصل سبزواری ، کرسچن مذہبی رہنما صادق ڈینیل ، ہندو برادری کی سماجی شخصیت منگلا شرما ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی وقار حسین شاہ اور دیگر نے خطاب کیا ۔اپنے خطاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں نے برطانیہ میں جناب الطاف حسین کیلئے مشکلات اور رکاوٹیں کھڑی کرنے پر شدید رد عمل کااظہار کیا اوربرطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور برطانوی حکومت سے اہم سوالات کئے اور ان کے جوابات طلب کئے ۔ پنڈال میں ایک موقع پر جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے اے پی ایم ایس او کی جانب سے تیار کیا گیا خصوصی ترانہ کی سی ڈی بجائی گئی جس کا شرکاء نے کھڑے ہوکر ساتھ دیا اور جناب الطاف حسین کے حق میں زبردست نعرے لگائے ۔

12/21/2024 6:56:46 PM